خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 433 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 433

خطبات ناصر جلد ششم ۴۳۳ خطبه جمعه ۱/۳۰ پریل ۱۹۷۶ء ہمارا کام ہے کہ ہم اسے پیار اور محبت کے ساتھ عقلی دلائل کے ساتھ حج قاطعہ کے ساتھ آسمانی برکات اور نشانات کے ساتھ سمجھائیں کہ جو آنے والا تھا وہ آ گیا وہی جس نے مہدی ومسیح موعود ہونے کا دعوی کر رکھا ہے اس لئے کہ جو علامات بتائی گئی تھیں خصوصاً اس ارشاد نبوی: - إِنَّ لِمَهْدِينَا ايَتَيْنِ میں مہدی کی صداقت اور اس کی علامات کے طور پر جو دوز بر دست پیشگوئیاں کی گئیں پوری ہو چکی ہیں۔یہ ہمارا کام ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کو پیار اور محبت کے ساتھ سمجھائیں کہ دیکھو ہمارے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیاں مدعی "مہدویت کے حق میں پوری ہو چکیں خدا تعالیٰ کا پیار اور تائید الہی اُس کو حاصل رہی۔غیر مسلموں کے ساتھ مہدی علیہ السلام کا جو بھی مقابلہ ہوا اُس میں خدا تعالیٰ نے اسلام کی خاطر اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کی خاطر اور اسلام کی صداقت کے اظہار کے لئے اس مدعی مہدویت کو غالب کیا۔پہلے نوشتوں میں بھی اس کی خبر دی گئی تھی۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی تیرہ سو سال پہلے دنیا کو بتا یا تھا ( اب تو چودہ سوسال گزرنے والے ہیں لیکن دعوئی مہدویت کے وقت تیرہ سوسال ہوئے تھے ) اس حقیقت کے منکشف ہو جانے کے بعد کسی شخص کا کسی دُنیوی لالچ کے لئے خود کو غیر مسلم قرار دینا بڑی احمقانہ بات ہے۔عام طور پر احمدیت میں پیدا ہونے والے بچے یا احمدیت کو قبول کرنے والے بچے بڑے ہی پیارے بچے ہیں اس لحاظ سے بھی کہ اُن کے اندر اسلام اور اسلام کی خاطر قربانی دینے کا جذبہ پایا جاتا ہے:۔پچھلے سال کی بات ہے ایف ایس سی (پری میڈیکل ) میں ہمارے بعض چوٹی کے نمبر لینے والے طلبا سے جب یہ کہا گیا کہ تم چونکہ احمدی ہو اور تمہیں دستور یا قانون کی اغراض کے لئے مسلمان نہیں سمجھا جاتا اس لئے ہم تمہیں غیر مسلموں کے لئے جو سیٹیں رکھی ہوئی ہیں اُن میں داخلہ دیں گے۔تو انہوں نے انکار کر دیا کہ وہ اس میں داخل نہیں ہونا چاہتے۔انہوں نے کہا ہم نے بہت اعلیٰ نمبر لئے ہیں ، خدا تعالیٰ نے پاکستان میں ہماری قوم میں جہاں بہت سے دماغ پیدا کئے ہیں وہاں ہمیں بھی اللہ تعالیٰ نے عقل اور فراست سے نوازا ہے اور ہمیں توفیق دی ہے کہ ہم اعلیٰ نمبر لے کر پاس ہوں لیکن تم کہتے ہو کہ ہم داخل نہیں کریں گے۔اس کا مطلب ہے کہ تم پاکستان کے