خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 420 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 420

خطبات ناصر جلد ششم ۴۲۰ خطبہ جمعہ ۲۳ ۱۷ پریل ۱۹۷۶ء نہیں بلکہ ساری دنیا کا سیاسی اقتدار ) یہودیوں کے ہاتھ میں آجائے گا اور یہودیوں کی حکومت بین الاقوامی حیثیت میں قائم ہو جائے گی۔پھر پہلی جنگ عظیم کے بعد یورپ میں اور امریکہ میں اور روس میں ان کا اثر بہت بڑھ گیا۔روس میں تو یہ حال تھا کہ انہی کی کتابوں میں لکھا ہے کہ روس میں کمیونزم کو قائم کرنے کے لئے جتنے روپے اور دولت کی ضرورت تھی وہ تمام سرمایہ یہودیوں نے لینن اور اس کے ساتھیوں کو دیا تھا۔چنانچہ وہاں ان کا بڑا اثر ورسوخ ہے۔میں نے ایک یہودی کے متعلق کتابوں اور رسالوں میں پڑھا ہے کہ جب بڑی چپقلش تھی تو اس کا اتنا اثر تھا کہ وہ جب چاہے دنیا کے ہر ملک میں جاسکتا تھا حالانکہ ویسے روسیوں نے دوسروں کے خلاف اور دوسروں نے روسیوں کے خلاف بڑی پابندیاں لگائی ہوئی تھیں۔ان کے پاس اجتماعی طاقت ہے اور وہ بڑی زبردست ہے۔پس اگر چہ وہ تعداد میں کم ہیں لیکن اثر ورسوخ کے لحاظ سے سرمایہ دارانہ دنیا میں بھی اور اشترا کی اور بے دین دنیا میں بھی ان کا بڑا اثر ہے۔ہم نے ان کا مقابلہ کرنا ہے۔یہ مقابلہ لاٹھی اور بندوق سے یا ایٹم بم سے نہیں ہے کیونکہ غلبہ اسلام کے لئے آج کے سچے مسلمان کو یہ ہتھیار نہیں دیئے گئے بلکہ عقلی اور نقلی دلائل کے ساتھ اور حج قاطعہ کے ساتھ اور آسمانی برکات کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا ہے اور یہ چیزیں ان کے پاس نہیں ہیں۔گویا روحانیت کا مقابلہ مادی طاقت کے ساتھ ہے اور جو مادی طاقت ہے وہ تو اپنے مد مقابل کی مادی طاقت کو ہی دیکھتی ہے اور انہیں کمزور پاتی ہے اور یہ مجھتی ہے کہ وہ غالب نہیں آئیں گے اور جو روحانی طاقت ہے وہ اپنے مد مقابل کی روحانی طاقت کا اندازہ لگاتی ہے اور کہتی ہے کہ چونکہ روحانی لحاظ سے یہ صفر ہیں اس۔لئے اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے اسلام ان کے مقابلہ میں غالب آئے گا۔بہر حال مہدی علیہ السلام کے آنے کے ساتھ آج کی اس انسانی دنیا میں ایک زبر دست کشمکش پیدا ہوگئی اور ساری دنیا ایک حرکت میں آگئی اور ایک زلزلہ پیدا ہو گیا اور دنیا اس آخری جنگ روحانی کے لئے بلائی گئی جس کی خبریں دی گئی تھی اور جس کے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ شیطان کی آخری جنگ ہے اور اس کے بعد اسلام پیار اور محبت کے ساتھ اور اپنے حسن واحسان کے ساتھ نوع انسانی کے دلوں کو جیت کر ہمیشہ کے لئے انسان انسان کی جنگ کا خاتمہ کر دے گالیکن اس