خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 331 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 331

خطبات ناصر جلد ششم ٣٣١ خطبہ جمعہ ۱۳ رفروری ۱۹۷۶ء مسئلہ قضا و قدر کے متعلق اسلامی تعلیم کے بعض ابتدائی امور خطبه جمعه فرموده ۱۳ رفروری ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گذشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے میں قضا و قدر کے متعلق چند خطبات دینے کا ارادہ رکھتا ہوں چنانچہ آج میں بالکل سادہ طریق پر قضا و قدر کے متعلق ابتدائی درس دینا چاہتا ہوں تا کہ بڑے اور چھوٹے ، مردوزن اور ظاہری علوم کے لحاظ سے زیادہ پڑھے ہوئے یا کم پڑھے ہوئے سب دوستوں کو سمجھانے کی کوشش کروں رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي - وَ يَسِرُ لَى أَمْرِى - وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِى - يَفْقَهُوا قَوْلِي - ( طه : ۲۶ تا ۲۹ ) خدا کرے کہ میں آپ کو سمجھانے میں کامیاب ہو جاؤں۔یہ کارخانہ عالم ، یہ ہماری دنیا اسباب کی دنیا ہے اور ہر چیز کا ایک سبب ہوتا ہے پھر اس کے پیچھے ایک اور سبب پھر اس کے پیچھے ایک اور سبب، اس طرح ایک لمبا سلسلہ چلتا ہے اور ایک حد پر جا کر انسان کا علم ٹھہر جاتا ہے۔دوسرے وقت میں یہ ٹھہرا ہوا علم چند قدم اور پیچھے چلتا ہے اور کچھ اور سبب اور مؤثرات معلوم کر لیتا ہے اور انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے مثلاً اللہ تعالیٰ نے انسان کے ساتھ بھوک لگائی ہوئی ہے ہمارے ملک میں عام طور پر دو یا تین بار بھوک لگنے پرسیری