خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 281
خطبات ناصر جلد ششم ۲۸۱ خطبہ جمعہ ۲/جنوری ۱۹۷۶ء جلسہ سالانہ کے بابرکت اور کامیاب ہونے پر ہمارے دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہیں خطبه جمعه فرموده ۲ جنوری ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت فرمائی:۔وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ - (البقرة: ٢٠٨) اس کے بعد فرمایا :۔جب کسی جماعت پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کی بارش کرتا ہے تو ان کی دلی اور روحانی کیفیت ایسی ہو جاتی ہے کہ گویا وہ اپنے نفسوں کو خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے اور اس کے پیار کے حصول کے لئے بیچ ہی ڈالتے ہیں۔ایک طرف تو اللہ تعالیٰ کا پیار جلوہ گر ہوتا ہے اور دوسری طرف اس کے بندوں کے وجود میں اور ان کے نفوس میں اور ان کی روح میں عشق اور پیار کی کچھ اس قسم کی کیفیت ہوتی ہے کہ جسے الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔قرآن کریم کی اس آیت میں اس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں کہ ہم خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور اس کے فضلوں کا شکر ادا کر سکیں اور اس کی حمد بجالا سکیں۔اس نے اپنی رحمت سے ہمارے گذشتہ جلسہ کو کا میاب کیا اور وہ لوگ جو