خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 9
خطبات ناصر جلد ششم ۹ خطبه جمعه ۱۰ جنوری ۱۹۷۵ء جماعت احمدیہ کے قیام کا اصل مقصد دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے خطبه جمعه فرموده ۱۰ جنوری ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے دنوں لمبی بیماری رہی اور جلسے کے موقع پر کام بہر حال کچھ زیادہ ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے ابھی تک نقاہت باقی ہے۔اللہ تعالیٰ فضل کرے یہ نقاہت بھی دور ہو جائے گی۔انشاء اللہ۔ایک لمبا منصو بہ ہوتا ہے مثلاً یہ ایک لمبا منصوبہ ہے جو جماعت کے سپرد کیا گیا ہے۔ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت کی بنیادی غرض یہ تھی کہ ساری دنیا میں اسلام غالب آئے۔یہ ایک لمبا منصوبہ، بنیادی منصوبہ یا غرض یا مقصد مہدی علیہ السلام کا یا ان کی بعثت کا تھا۔انسانی فطرت کو اللہ تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ جو منصوبہ یا کام ایک زمانہ پر پھیلا ہوا ہو، اُسے وہ مختلف حصوں میں بانٹ کر ایک ایک حصہ کی تعمیل کرتا ہوا اپنی آخری منزل تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔یہ انسانی فطرت کا خاصہ ہے۔انسانی جسم بھی درجہ بدرجہ اپنے کمال کو پہنچتا اور انسان کے اخلاقی اور روحانی قوی بھی درجہ بدرجہ ترقی کرتے ہوئے اپنے دائرہ استعداد میں اپنی