خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 265 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 265

خطبات ناصر جلد ششم ۲۶۵ خطبہ جمعہ ۱۹ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء ہمارا ہر لمحہ خدا کے حضور دعائیں کرتے ہوئے گزرنا چاہیے خطبه جمعه فرموده ۱۹ دسمبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جن حالات میں سے جماعت اس وقت تک گزرتی آئی ہے اور اس وقت گزر رہی ہے وہ حالات اس قسم کے ہیں کہ دعا کے سہارے کے بغیر سانس لینا بھی مشکل ہو جائے۔ساری دنیا کو ہم نے اس لئے اپنا دشمن بنالیا ہے کہ دنیا خدائے واحد و یگا نہ کو چھوڑ کر اپنے بتوں کی طرف مائل ہو چکی تھی اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اور اس میں ہو کر زندگی گزارنے کی بجائے عیش وعشرت میں پڑ چکی تھی۔جب ان کو جھنجھوڑا تو وہ غصے ہو گئے ، جب انہیں خدائے واحد و یگانہ کی طرف بلایا تو انہیں طیش آیا کہ تم ہمیں اپنے معبودوں سے چھڑوانا چاہتے ہو۔جب قرآنِ عظیم کی حسین تعلیم ان کے سامنے پیش کی تو ہم نے انہیں غضبناک دیکھا کہ کیا ہم اپنی تعلیمات کو چھوڑ کر تمہاری طرف آجائیں اور کیا تمہارے نزدیک ہماری تعلیمات درست نہیں اور ہمارے عقائد درست نہیں بلکہ بد عقائد ہیں۔جب ہم نے انہیں کہا کہ عقل پر بھروسہ نہ کرو بلکہ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو تو اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اتنی عقل مل چکی ہے کہ اس کے علاوہ ہمیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔غرضیکہ انسانوں میں سے ہر گروہ نے خدائے واحد و یگانہ کو چھوڑ کر اور قرآنِ عظیم کی تعلیم سے منہ موڑ کر جیسا کہ خود