خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 257
خطبات ناصر جلد ششم ۲۵۷ خطبه جمعه ۱۲ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء سکھائی ہے لیکن خدا تعالیٰ کی معجزانہ قدرتوں کے جو جلوے ہیں اُن کو انسانی عقل غلط قرار نہیں دے سکتی اور نہ اُن کو Explain کر سکتی ہے اور نہ اُس کی وجہ بیان کرسکتی ہے کہ یہ کیا اور کیوں ہو گیا۔ہم نے بڑے بڑے ماہرین علوم سے باتیں کیں لیکن اس معاملے میں آکر انہوں نے خاموشی اختیار کر لی۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا ایک روسی سائنسدان ٹی۔آئی کالج میں آئے۔میں اس وقت پرنسپل تھا جب میں نے ان کو یہ بتایا کہ لین کو بھی پتہ نہیں تھا روس میں کیا ہونے والا ہے لیکن جماعت احمدیہ کو پتہ تھا کہ روس میں کیا ہونے والا ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہا ماں یہ بتایا گیا تھا کہ وہاں ایک انقلاب آنے والا ہے اور یہ اس وقت بتا یا گیا تھا کہ ابھی لینن نے اپنے ساتھیوں سے سر جوڑ کر بات ہی نہیں کی تھی۔تاریخ کے حوالے ہمارے پاس موجود ہیں کہ انہوں نے پہلی بار جب میٹنگ کی اور سر جوڑا اور ایک منصوبہ تیار کیا کہ وہ روس میں جا کر اس سکیم کو چلائیں گے۔اُن کی اس پہلی میٹنگ سے بہت پہلے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتا دیا تھا کہ روس میں ایک انقلاب آ رہا ہے اور وہ بڑا از بردست انقلاب ہو گا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں اس کی بڑی تفصیل بتائی گئی ہے۔پھر جہاں تک اسلامی انوار و برکات کا تعلق ہے کوئی دہر یہ نہ سمجھ لے کہ میں اپنی طرف سے بیان کر رہا ہوں یہ قرآن کریم کا دعوی ہے کہ اسلامی شریعت اکمل اور اتم ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِى (المآئدۃ: ۴) اور جو معجزات اور برکات اور انوار اور خدا تعالیٰ کے ایسے جلوے ہیں جن کو انسانی عقل Explain نہیں کر سکتی۔اُن کی وجہ نہیں بیان کر سکتی کہ یہ کیا ہو گیا۔اس کے بھی متعلق قرآن کریم کی متعدد آیات میں ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَبِكَةُ الا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ اَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ( حم السجدة : ٣١) ملائکہ کا نزول قرآن کریم کے محاورے میں کئی معانی میں آتا ہے ایک یہ ہے کہ وہ آئندہ کی