خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 239
خطبات ناصر جلد ششم ۲۳۹ خطبہ جمعہ ۵ /دسمبر ۱۹۷۵ء ربوہ کے مقام کے پیش نظر اہل ربوہ پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں انہیں ہر دم پیش نظر رکھیں خطبه جمعه فرموده ۵/ دسمبر ۱۹۷۵ ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس سے پہلے میں اہل ربوہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلا چکا ہوں جن کا تعلق جلسہ سالانہ کے انتظام کے ساتھ ہے۔اسی طرح جلسہ سالانہ کے نظام کو بھی میں نے بعض باتوں کی طرف توجہ دلائی تھی۔آج میں اہل ربوہ کی ان ذمہ داریوں کو بیان کرتا ہوں جو اہل ربوہ ہونے کی حیثیت سے ان پر سارا سال ہی رہتی ہیں لیکن جلسہ سالانہ کے ایام میں خصوصاً ان کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں قرآن عظیم کا یہ حکم ہے کہ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرُ المدثر :۵) اس چھوٹی سی آیت میں اللہ تعالیٰ نے طہارت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا ہے اس میں ایک تو انسان کو یہ توجہ دلائی ہے کہ اپنے جسم کو اور اپنے کپڑوں کو پاکیزہ رکھا کرو۔گندگی خواہ جسمانی ہو یا روحانی قرآن عظیم کی تعلیم اس کو دور کرنا چاہتی ہے۔پھر قرآن کریم کے محاورہ میں اسلامی تعلیم کے محاورہ میں’شیاب“ کے معنی میں ماحول بھی آتا ہے اور وہ لوگ بھی آتے ہیں جو کہ تعلق رکھنے والے ہوں مثلاً میاں بیوی کو ( ثوب ) لباس کہا گیا ہے۔اسی طرح ساتھیوں کو اور دوسرے تعلق رکھنے والوں کو بھی ہمارا مذ ہب ” ثیاب“