خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 231
خطبات ناصر جلد ششم ۲۳۱ خطبه جمعه ۲۸ / نومبر ۱۹۷۵ء قرآن کریم وہ شریعت حقہ ہے جس نے قرب الہی کے راستوں کو کھولتے چلے جانا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۸ /نومبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے محترم صدر صاحب خدام الاحمدیہ کو یہ ہدایت فرمائی کہ دو ذمہ دار سمجھ دار اور پیار سے بات کرنے والے خدام ان اطفال کو مسجد میں لانے کے لئے بھجوائیں جو تربیت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے سامنے پرالی پر کھیل رہے ہیں نیز فرما یا جلسہ سالانہ تک یہاں پر جمعہ کے دن رضا کا رمقرر ہونے چاہئیں جو بچوں کی تربیت کا خیال رکھیں۔پھر حضور انور نے فرمایا:۔دوست جانتے ہیں پچھلے سال پہلے تو کچھ عرصہ بیماری میں گزرا اور پھر طبی معائنہ اور علاج وغیرہ کے لئے مجھے باہر جانا پڑا اس لئے احباب جماعت سے ملے ایک لمبا عرصہ ہو گیا تھا چنانچہ میرے آنے کے بعد ہر اتوار کو دوست بڑی کثرت سے ملنے کے لئے آتے ہیں اور یہ ملاقات بہت ضروری ہے کیونکہ زمانے اور مکان کا بعد جتنا کم ہو اتنا ہی بہتر ہوتا ہے لیکن میں نے بتایا تھا که شاید ساری دنیا میں ہی انفلوائنزا کی وبا پھیلی ہوئی ہے، انگلستان سے روانگی سے پہلے بھی مجھے انفلوائنزا ہو گیا تھا وہاں بھی بڑی کثرت سے پھیلا ہوا تھا یہاں سے بھی یہی اطلاعات مل رہی تھیں که انفلوائنزا ، نزلہ اور کھانسی بڑی کثرت سے پھیلے ہوئے ہیں۔انفلوائنزا اپنے پھیلنے کے کئی رستے