خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 203 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 203

خطبات ناصر جلد ششم ۲۰۳ خطبه جمعه ۱۴/ نومبر ۱۹۷۵ء رضا کارا اپنی خدمات جلسہ سالانہ کے لئے پیش کر کے نفلی ثواب کے عظیم موقع سے فائدہ اٹھائیں خطبه جمعه فرموده ۱۴ نومبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں ابھی لندن ہی میں تھا کہ مجھے یہ اطلاع ملی کہ ہمارے اپنے ہی نظام کی طرف سے خدام الاحمدیہ کا سالانہ اجتماع اور اسی طرح انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ کے سالانہ اجتماع بھی بعض وجوہ کی بنا پر منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔یہاں آکر جو حالات میرے علم میں آئے ہیں ان کے پیش نظر میں سمجھتا ہوں کہ یہ فیصلے درست نہیں تھے یہ اجتماعات ہونے چاہیے تھے۔دفعہ ۱۴۴ کی پابندی کرنا جہاں ہر ایک احمدی کے لئے ہر اچھے پاکستانی شہری کے لئے ضروری ہے وہاں ملکی انتظامیہ کے لئے بھی یہ ضروری ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ جن اغراض کے لئے دفعہ ۱۴۴ لگائی گئی ہے اگر وہ اجتماعات ان اغراض کے خلاف نہیں تو ان کے لئے استثنائی اجازت دے اور ہمیشہ ایسا ہوتا رہا ہے لیکن چونکہ افسر لوگ بدلتے رہتے ہیں۔بعض افسروں کو حالات کا زیادہ علم ہوتا ہے اور بعض کو کم۔اس لئے جماعتی نظام کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے ساتھ تعلق رکھنے والے حکومت کے افسران پر حالات کی وضاحت کر دے۔میں یہ سن کر حیران ہوا ہمارے علاقہ کے ایک افسر نے آرام سے یہ کہ دیا کہ مجلس خدام الاحمدیہ کا اجتماع تقریری جلسہ ہوتا ہے جو مسجد میں بھی ہو سکتا ہے اور ہم نے