خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 141
خطبات ناصر جلد ششم ۱۴۱ خطبه جمعه ۲۹ /اگست ۱۹۷۵ء ہر احمدی بچہ اپنی ذہنی استعداد کی پوری مستعدی کے ساتھ نشوونما کرتا رہے خطبه جمعه فرموده ۲۹ را گست ۱۹۷۵ء بمقام مسجد فضل - لندن (خلاصه خطبه ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج میں دو باتوں کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ان میں سے ایک بات تو احمدی طلباء اور طالبات سے متعلق ہے اور دوسری بات کا تعلق صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کی اُس ذمہ داری سے ہے جو انگلستان کی جماعت نے از خود قبول کی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی وراء الوراء حکمتوں کے ماتحت قوموں اور افراد کو بے انداز افضال سے نوازتا ہے اُس کے یہ افضال مختلف شکلوں میں نازل ہوتے ہیں اور ان کی مختلف علامتیں ہوتی ہیں کسی قوم کے حق میں اس کی سب سے بڑی عطا نوجوان نسل کے ذہن ہوتے ہیں۔اگر دیکھا جائے تو مادی دولت کا انحصار بھی بنیادی طور پر ذہن پر ہوتا ہے اور روحانی رفعتوں کا تعلق بھی بڑی حد تک ذہن رسا سے ہی ہوتا ہے۔اس تمہید کے بعد ایک بات تو میں احمدی بچوں سے کہنا چاہتا ہوں اور دوسرے اس تعلق میں جو ذمہ داری نظامِ جماعت پر عائد ہوتی ہے اس کی طرف جماعت کو تو جہ دلانا چاہتا ہوں۔۔