خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 757 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 757

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۵۷ خطبه جمعه ۱٫۲۵ کتوبر ۱۹۷۴ء کرنے یا نہ کرنے کا اختیار نہ دیا جاتا اور انسان دعا نہ کرنے کے اختیار کو چھوڑ کر دعا کرنے کی طرف متوجہ نہ ہوتا اور خدا تعالیٰ کو نہ پکارتا تو خدا تعالیٰ کو اس کی کیا پرواہ ہے؟ خدا تعالیٰ نے اپنی کسی اور مخلوق یا کسی اور جانور سے اس طرح اپنے غصہ کا اظہار نہیں فرمایا کہ اگر وہ خدا کی تسبیح نہ کرے اور اس کی تحمید نہ کرے تو خدا کو اس کی کیا پرواہ ہے؟ اور یہ اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو بنا یا ہی اس صورت میں ہے کہ وہ بہر حال تسبیح و تحمید کرتے ہیں ان کو یہ اختیا ر ہی نہیں دیا گیا کہ وہ کسی وقت تسبیح اور تحمید کو چھوڑ دیں لیکن انسان کو خدا نے یہ کہا ہے کہ اگر تو صاحب اختیار ہونے کے نتیجہ میں میرے قُرب کی راہوں کو تلاش کرنے کی بجائے اور اُن کے حصول کے لئے قربانیاں دینے کی بجائے دعا کرنے سے لا پرواہ ہو جائے گا اور دعا کرنے میں رغبت نہ ہوگی اور خدا کی رضا حاصل کرنے کی طرف متوجہ نہ ہوگا تو مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ اللہ تعالیٰ کو تمہاری کیا پرواہ ہے۔غرض قُلْ مَا يَعْبَوُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاو سمر کی آواز انسان کے سوا کسی اور مخلوق نے نہیں سنی لیکن اس کے ساتھ اور اس کے پہلو میں وہ عظیم بشارت بھی ہے کہ اگر تم دعا کرو گے تو تمہارا قادر وتوا نا خدا جو تمہارا خالق اور مالک ہے ، وہ تمہاری پر واہ کرے گا کتنا حسین کلمہ ہے جس میں خدا تعالیٰ کی محبت پنہاں ہے اور یہی وہ تیسری بات ہے جس کے متعلق میں نے اس خطبہ کے شروع میں کہا تھا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم دُعائیں کرو تا میرا پیار تمہیں حاصل ہو، دُعائیں کرو تا میری آواز سنو! دُعائیں کرو تا میری قدرت کے معجزات دیکھو۔دُعائیں کرنے سے لا پرواہ نہ ہو جاؤ ورنہ تمہارے کان میں میرے غضب کی وہ آواز آئے گی جو کسی اور مخلوق مثلاً کتے اور شور نے بھی نہیں سنی ہوگی۔کبھی کہتے ، گھوڑے، بیل اور بکری کے کان میں یہ آواز نہیں آتی اور نہ ہی خار دار جھاڑیوں یا کیکر کے درختوں نے جن کے لمبے لمبے کانٹے ہوتے ہیں، یہ آواز سنی ہے کہ۔قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ - غرض انسان کے علاوہ دوسری مخلوق میں سے کسی کے کان میں یہ آواز نہیں پڑی کہ اگر تم دعا نہیں کرو گے تو خدا تمہاری کیا پرواہ کرے گا لیکن انسان کے کان میں یہ آواز پڑی اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل انسان کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مخاطب کر کے