خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 753 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 753

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۵۳ خطبه جمعه ۲۵/اکتوبر ۱۹۷۴ء بہت بڑا امتیاز پیدا کرنے والی بات ہے۔اُمت محمدیہ میں مختلف مقامات پر بعض ایسے لوگ بھی پیدا ہوتے رہے جنہوں نے اپنی بدقسمتی سے یہ کہہ دیا کہ دعا کا قبولیتِ دعا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں یہ تو ایک عبادت ہے اور بس۔در اصل عبادت اور چیز ہے اور خدا تعالیٰ کی رضا اور محبت کو پالینا اور چیز ہے۔اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید میں تو ہر غیر انسان بھی شامل ہے۔ایک کتا بھی اپنی زبان میں خدا کی تسبیح کر رہا ہے یعنی کتے کی پیدائش اور اُس کے کاموں میں کوئی ایسی چیز ہمیں نظر نہیں آتی جس کے نتیجہ میں ہم اللہ تعالیٰ کو ہر عیب سے پاک سمجھنے میں کوئی روک دیکھیں۔اپنے کام کے لئے وہ ایک پرفیکٹ (Perfect) یعنی کامل چیز ہے۔اس کے ذمہ کام تھا مثلاً انسان کی حفاظت کے لئے بیدار رہنے کا کام۔وہ یہ کام کرتا ہے۔اسی طرح اس کے ذمہ یہ کام تھا کہ انسانوں کی غذا کے لئے بعض موقع پر شکار پکڑے اور اس رنگ میں بھی بڑا اچھا کام کرتا ہے۔قرآنِ کریم کہتا ہے کہ سدھائے ہوئے کتے تمہارے لئے جو شکار پکڑیں اس کے کھانے کی تمہیں اجازت ہے۔میں نے مثلاً دو باتوں کا ذکر کیا ہے۔ہو سکتا ہے کتے کے ذمہ اور بھی کام ہوں کیونکہ خدا تعالیٰ کی مخلوق اور اس کے کام میں کوئی شخص حد بندی نہیں کر سکتا۔پس ہم کہہ سکتے ہیں کہ جس کام کے لئے کتے کو پیدا کیا گیا ہے وہ اُسے کر رہا ہے۔اسی طرح جس کام کے لئے سانپ کو پیدا کیا گیا ہے وہ بھی اُس کام کو کر رہا ہے۔ہماری بہت سی بیماریاں سانپ کے زہر سے شفا پاتی ہیں۔اس کے اور بھی بہت سے فائدے ہیں۔پس کائنات کی بے شمار چیزوں میں سے میں نے اس وقت دو کا نام لیا ہے۔ایک کتا ہے جس کی گندگی کی وجہ سے کراہت آتی ہے اور ایک سانپ ہے جو ہمارا دشمن ہے اور بڑا ز ہر میلا ہے اور بہت سے انسانوں کو ان کی غفلت کے نتیجہ میں مار بھی دیتا ہے مگر خدا تعالیٰ نے کب کہا تھا کہ تم غافل ہو کر سانپ سے ڈسوا لو یہ تو ہماری کمزوری ہے۔کئی آدمی بھوک ہڑتال کرتے ہیں اور مرجاتے ہیں لیکن یہ تو نہیں کہ خدا تعالیٰ نے کھانے کا حکم نہیں دیا انسان پاگل ہو کر کھانا چھوڑ دے اور اپنا جسم نہ پالے تو اس کا اعتراض اللہ تعالیٰ پر تو نہیں ہو سکتا۔اسی طرح انسان اگر غافل ہو کر خود کو ) سانپ سے ڈسوالے تو اس کا خدا پر اعتراض نہیں پڑتا۔تاہم سانپ کو ڈسنے کے لئے پیدا نہیں کیا گیا