خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 749
خطبات ناصر جلد پنجم ۷۴۹ خطبه جمعه ۲۵/اکتوبر ۱۹۷۴ء دوزبانوں میں بڑا فرق ہے۔اطاعت پر مجبور ہو جانا، یہ اور چیز ہے اور خدا تعالیٰ کی محبت میں مست ہو کر اس کے حضور قربان ہو جانا، یہ بالکل اور چیز ہے۔فرمایا ہر دو یعنی انسان بھی اور غیر انسان بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح بھی کر رہے ہیں اور اس کی حمد میں بھی لگے ہوئے ہیں لیکن جس زبان میں غیر انسان تسبیح و تحمید کر رہے ہیں انسان اس زبان کو سمجھ نہیں سکتا۔ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فرشتے وہی کچھ کرتے ہیں جس کا ان کو حکم دیا جاتا ہے اور یہی ان کی تسبیح وتحمید ہے۔وہ خدا کے حکم سے ایک ذرہ بھی ادھر اُدھر نہیں ہوتے۔انہیں جو بھی حکم ہوتا ہے وہ اُسے بجالاتے ہیں۔وہ حکم عدولی کر ہی نہیں سکتے حکم بجالانے پر وہ مجبور ہیں۔اسی لئے انسان اپنے علم کے لحاظ سے بھی اور اپنی مخصوص رو جہد اور مجاہدے کے لحاظ سے بھی فرشتوں سے آگے نکل گیا کیونکہ فرشتوں کی پیدائش اطاعت کے لئے تھی اور انسان کی پیدائش مظہر الوہیت بننے کے لئے تھی یعنی وہ اختیار رکھتے ہوئے رضا کارانہ طور پر اللہ تعالیٰ کی صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھائے۔میرے مضمون کا پہلا نکتہ یا پہلا حصہ یہ ہے کہ انسان اور غیر انسان سب ہی اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تحمید میں لگے ہوئے ہیں۔وہ اُسے پاک بھی قرار دیتے ہیں اور سب تعریفوں کا مستحق اُسی کو سمجھتے ہیں۔اگر چہ ہر ایک کی تسبیح و تحمید میں رنگ بدلا ہوا ہے لیکن پھر بھی جہاں تک تسبیح کرنے اور خدا تعالیٰ کی حمد کے گیت گانے کا سوال ہے انسان اور غیر انسان میں کوئی فرق نہیں ہے۔چنانچہ قرآنِ کریم کی بہت سی آیات میں یہ مضمون بیان ہوا ہے۔میں نے اس وقت جو چند آیات منتخب کر کے پڑھی ہیں، ان میں سے پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان بھی اور دوسری مخلوقات بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تحمید میں لگے ہوئے ہیں۔( من “انسان کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ہما میں دونوں چیزیں آجاتی ہیں مگر بعض دفعہ من کے معنے ما کے بھی ہو جاتے ہیں ) اس لئے انسان اور غیر انسان کے متعلق فرمایا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح بھی کر رہے ہیں اور تحمید بھی کر رہے ہیں۔جب انسان اور غیر انسان ہر دو خدا تعالیٰ کی حمد بھی بجالا رہے ہیں اور شبحان اللہ کہنے والے بھی ہیں تو اس طرح ہر دو میں کوئی فرق نہیں رہتا لیکن میرے مضمون کا دوسرا نکتہ یا دوسرا حصہ یہ ہے کہ قرآن کریم نے جو چیز نمایاں طور پر بیان کی ہے اور جو انسان اور غیر انسان میں مابہ الامتیاز ہے، وہ