خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 745 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 745

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۴۵ خطبه جمعه ۱۸ اکتوبر ۱۹۷۴ء ہو گئے یہ غلط ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جن کی جس رنگ میں ہمیں مہدی علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ معرفت حاصل ہوئی وہ ایک زندہ رسول ہیں اور ان کے اوپر کبھی موت نہیں آسکتی۔قیامت تک آپ کی روحانی زندگی اس دنیا میں اپنے جلوے دکھاتی اور نوع انسان کو ہدایت کی طرف جذب کرتی اور کھینچتی ہے۔آج بھی خدا اُسی طرح بولتا ہے جس طرح وہ پہلے بولا کرتا تھا۔آج بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور آپ کی اتباع خدا کے بندوں کو خدا کا محبوب بناتی ہے۔آج بھی جو خدا کے بندے ہیں وہ اس قدر عظیم اخلاقی رفعتوں کو پہنچے ہوئے ہیں کہ وہ اپنے اخلاق اور نمونہ کے ذریعہ سے نوع انسانی کو اللہ تعالیٰ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اور قرآنی ہدایت کی طرف کھینچنے والے ہیں۔پس وہ عظیم ہدایت اور شریعت ہے جس پر ہم ایمان لائے ہیں۔یہی چیزیں تھیں جنہیں دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا :۔ع قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے ایک عظیم شریعت آپ کو ملی ہے جس کے فیوض پیچھے نہیں رہ گئے بلکہ وہ قیامت تک نوع انسانی کی انگلی پکڑ کر خدا تعالیٰ کے دربار میں پہنچانے والے ہیں۔پس دُعائیں کرو۔بہت دُعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو، جماعت احمدیہ کے مردوزن کو خود معلم حقیقی بن کر قرآن کے اسرار روحانی سکھانے والا ہو اور اپنے فضل سے انسان، پھر با اخلاق انسان ، پھر باخدا انسان بنانے والا ہو اور خدا کرے کہ احمدی کا نمونہ انسان کو جذب کر کے اور کھینچ کر اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں پہنچانے والا بنے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۶ نومبر ۱۹۷۴ صفحه ۲ تا ۵)