خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 633
خطبات ناصر جلد پنجم ۶۳۳ خطبہ جمعہ ۲۸ جون ۱۹۷۴ء اس کے حکموں کے نیچے چلو۔نماز پڑھو، نماز پڑھو کہ وہ تمام سعادتوں کی کنجی ہے اور جب تو نماز کے لئے کھڑا ہو تو ایسا نہ کر کہ گویا تو ایک رسم ادا کر رہا ہے بلکہ نماز سے پہلے جیسے ظاہری وضو کرتے ہو ایسا ہی ایک باطنی وضو بھی کرو۔اور اپنے اعضا کو غیر اللہ کے خیال سے دھو ڈالو۔تب ان دونوں وضوؤں کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور نماز میں بہت دعا کرو اور رونا اور گڑ گڑانا اپنی عادت کر لو تا تم پر رحم کیا جائے۔اے اللہ ! اے ہمارے پیارے!! ہم پر اپنی رحمتوں کے نزول کے سامان پیدا کر۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )