خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 585 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 585

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۸۵ خطبہ جمعہ ۷ /جون ۱۹۷۴ء انسانی قوی ، طاقتوں اور استعدادوں کو موقع ومحل کے مطابق استعمال کرنا تقویٰ ہے خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ /جون ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیہ کریمہ تلاوت فرمائی:۔إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْاوَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ۔(النحل : ۱۲۹) پھر حضور انور نے فرمایا:۔قرآنِ عظیم کے مطالعہ سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسان جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت کے لئے ، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے سے محبت اور عشق کے لئے ، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی اطاعت کے لئے ، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات سے متصف ہونے کے لئے پیدا کیا ہے، وہ اپنے اعمال کے نتیجہ میں دوحصوں میں منقسم ہو جاتا ہے۔ایک وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہوتا ہے جیسا کہ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقُوا اور دیگر آیات میں بیان ہوا ہے اور ایک وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نہیں ہوتا ، جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ اُس معنی میں نہیں ہوتا جس معنی میں کہ قرآنِ عظیم نے اس فقرہ کو استعمال کیا ہے تاہم اللہ تعالیٰ کی صفات کے وہ جلوے جن کا تعلق الہی معیت سے نہیں ہوتا ، وہ ان لوگوں پر بھی ظاہر ہوتے رہتے ہیں یعنی جو مفہوم اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا میں بیان ہوا ہے اس کے ساتھ تعلق نہیں ہوتا مثلاً سورۃ فاتحہ