خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page vi of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page vi

IV ۲۔۲۶ جنوری ۱۹۷۳ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجلس صحت کے قیام کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے فرمایا :۔وو ربوہ ہماری مسکراہٹوں کا مرکز ہے۔اس کی مسکراہٹیں قائم رہنی چاہئیں۔اہلِ ربوہ کے چہروں پر بھی اور ربوہ کی فضاؤں میں بھی اور اس کی ہواؤں میں بھی مسکراہٹیں کھیلتی رہنی چاہئیں۔ربوہ کی گلیوں میں بھی اور اس کی شاہراہوں پر بھی مسکراہٹیں نظر آنی چاہئیں۔چنانچہ انہی مسکراہٹوں کو نمایاں کرنے کے لئے میں نے مجلس صحت کا اجرا کیا تھا اور اس کے قیام پر اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اہل ربوہ گھروں میں پھلدار اور کھلے میدانوں اور سڑکوں پر سایہ دار درخت لگا کر ربوہ کو ایک خوبصورت باغ کی شکل میں تبدیل کر دیں۔“ ۱۶۳ / مارچ ۱۹۷۳ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے جدید پریس کی عمارت کی تعمیر کے منصوبہ کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔”جماعت کو ہاتھ سے کام کر کے پیسے بچانے چاہئیں اس میں بڑی برکت ہوتی ہے۔آپ جانتے ہیں ان دنوں پریس کی عمارت زیر تعمیر ہے۔پہلی منزل کی کھدائی کا آٹھ دس ہزار روپے کا اندازہ لگایا گیا تو میں بڑا پریشان ہوا۔میں نے بڑی دعا کی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ رقم بچانے کا منصوبہ بتایا۔ہمارے ربوہ کا ہر ایک محلہ چھ انچ کھدائی کرتا جائے تو ہمارا آٹھ دس ہزار روپیہ بچ جائے گا اور وہ اشاعتِ قرآن میں آپ کی طرف سے کنٹری بیوشن (Contribution) یعنی عطیہ متصور ہوگا۔“ ۴ ۳/ اگست ۱۹۷۳ء کے خطبہ جمعہ میں غلبہ اسلام کی بشارت دیتے ہوئے فرمایا:۔دیگر قرائن اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے جو ہمیں پتہ چلتا ہے اس کے مطابق غلبہ اسلام کا آغاز ایک صدی سے شروع ہو جائے گا۔میرا ذاتی اجتہاد ہے کہ ایک سو سال یعنی ایک صدی کے بعد یہ قرائن ظاہر ہوں گے یہ روشنی ایک شاندار تقلبی کی صورت میں ۱۹۹۰ ءاور ۱۹۹۵ ء کے درمیان دکھائی جائے گی۔“ ۵ - ۸ فروری ۱۹۷۴ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے صد سالہ جشن تشکر کے دعائیہ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔ذکر کے عنوان کے ماتحت جن دُعاؤں کا میں نے ذکر کیا ہے اُن کے علاوہ اپنی زبان