خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 508 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 508

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۰۸ خطبہ جمعہ ۲۹ / مارچ ۱۹۷۴ء اور اپنے خیالات سے اور جذبات سے سُبحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ پڑھیں کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر اور اُس کے پیار کے بغیر اور اُس کی رحمت کے بغیر اور اُس کی قدرت کے بغیر انسان کو اُس کی راہ میں قربانیاں دینے کا موقع بھی نہیں ملتا اور درود پڑھیں اُس عظیم ہستی پر جس کے طفیل دنیا آہستہ آہستہ اپنے پیدا کرنے والے رب کو پہچاننے لگی ہے یعنی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس حمد کے ساتھ اُس عزم کی بھی توفیق دے کہ جو میں نے اس پندرہ سالہ عرصہ کا ایک ماٹو جماعت کے سامنے رکھا تھا کہ اگلے پندرہ سال میں حمد اور عزم ان دوستونوں کے اوپر ہم نے زندگی کی عمارت تعمیر کرنی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے اللہ تعالیٰ ہمیں اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا کرے کہ اُس کی توفیق کے بغیر ہم اپنے پیدا کرنے والے رب کا شکر بھی ادا نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ ہمیں مخلصانہ شکر ادا کرنے کی توفیق دے تا کہ یہ جو وعدہ دیا گیا ہے کہ تم شکر کرو گے تو میں مزید دوں گا۔وہ مزید ہمیں ملے اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا کرے کہ جب مزید ہمیں ملے تو ہم مزید قربانیاں اُس کے حضور پیش کر کے اُس سے بھی بڑھ کر حاصل کرنے کی توفیق پائیں اور یہ ایک تسلسل ایک چکر چلتا ہی رہے اور ہما را قدم بلند سے بلند تر ہوتا چلا جائے۔اللَّهُم آمین۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )