خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 467 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 467

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۶۷ خطبه جمعه ۱۵ / فروری ۱۹۷۴ء صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ“ غلبہ اسلام کا عظم منصوب خطبه جمعه فرموده ۱۵ فروری ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔رحمتوں اور برکتوں کا حقیقی سرچشمہ تو اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے ہر خیر اسی سے ملتی ہے اور وہی ہر خیر کے حصول کے لئے راہیں متعین کرتا ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہمارے لئے حصولِ خیر کی ان راہوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ گھوڑوں کی پیشانیوں میں امت محمدیہ کے لئے قیامت تک خیر و برکت کے سامان رکھے گئے ہیں۔اس خیر کے حصول کے لئے بھی جماعت احمد یہ کوشش کر رہی ہے اور وہ اس طرح کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کی طرف لوگوں کی توجہ دلانے کے لئے کہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کے حصول کا ایک ذریعہ ہے میں کچھ عرصہ سے گھوڑوں کی طرف ، گھوڑے پالنے کی طرف گھوڑ سواری کی طرف اور گھوڑوں کی پرورش کی ذمہ داریوں کی طرف جماعت کو توجہ دلا رہا ہوں۔چنانچہ آج سے گھوڑ دوڑ کے تیسرے سالانہ - مقابلے شروع ہو رہے ہیں۔مجھے بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال زیادہ گھوڑے آئے ہیں۔مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ گھوڑ دوڑ ٹورنامنٹ کی منتظم ہے۔میں نے پچھلے سال انہیں کہا تھا