خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 465
خطبات ناصر جلد پنجم ۴۶۵ خطبہ جمعہ ۸ فروری ۱۹۷۴ء لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے اگر ہمارے جسموں کا قیمہ بنا دیا جاتا ہے تو ہم اُس کے لئے بھی تیار ہیں اور دنیا کو ایک نہایت بھیانک ہلاکت سے بچانے کی خاطر ہم اپنے پر ہر قسم کا دُکھ اور ظلم سہنے کے لئے تیار ہیں اور انشاء اللہ جیسا کہ وعدہ دیا گیا ہے اگر آپ خلوص نیت سے کوشش کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اس سے زیادہ آپ پر نازل ہوں گی جس کو آپ کا ذہن اپنے تصور میں لاسکتا ہے۔۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )