خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 409 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 409

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۰۹ خطبه جمعه ۲۱ / دسمبر ۱۹۷۳ء کرتی اور اسی پر توکل رکھتی ہے اور اسی کو ہر قسم کی طاقت اور قوت کا سر چشمہ سمجھتی ہے۔پس احباب جماعت کا یہ فرض ہے کہ وہ ان ایام میں کثرت سے یہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس بین الاقوامی اور عالمگیر فساد کے خطرہ کو ٹال دے۔جولوگ ابھی اسلام کی روشنی سے منور نہیں ہو سکے ان کو بھی اس خطرے کو دور کرنے کی سمجھ عطا ہوتا کہ دنیا کے افق پر جو خطرات منڈلا رہے ہیں وہ ٹل جائیں اور ہر طرف امن و امان قائم ہو جائے۔ایک دوسرا اور بڑا مسئلہ وہ اجتماع ہے جو جنوری میں ہمارے اپنے ملک پاکستان میں منعقد ہونے والا ہے (سنا ہے اب یہ فروری میں ہوگا) جس میں اسلامی ممالک کے سر براہ شامل ہوں گے اور وہ اپنی کا نفرنس میں سر جوڑ کر سوچیں گے۔احباب جماعت اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے بھی دعا کریں۔گریہ وزاری اور تضرع سے بھی اور خاموشی سے بھی اپنے ربّ کریم کے حضور جھکیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو صرف وہی فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو اسلامی تعلیم کی رُو سے فساد کی جگہ اصلاح کی فضا پیدا کرنے کا موجب ہوں گو یا فساد کے ہر پہلو سے ان کی سوچ، ان کے فیصلے اور ان کے عمل محفوظ رہیں۔خدا کرے ایسا ہی ہو۔رونامه الفضل ربوه ۲ / جنوری ۱۹۷۴ ، صفحه ۲، ۳)