خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 21
خطبات ناصر جلد پنجم ۲۱ خطبہ جمعہ ۲۶ جنوری ۱۹۷۳ء کوشش کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ روحانی زندگی کا سلسلہ نسل میں بھی قائم رکھے فرمائی:۔خطبه جمعه فرموده ۲۶ جنوری ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت ط إِنَّ اللهَ فَالِقُ الْحَبْ وَ النَّوَى يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيْتِ وَ مُخْرِجُ الْمَيِّتِ مِنَ الْحَيِّ ذلِكُمُ اللهُ فَاتَّى تُؤْفَكُونَ - (الانعام : ٩٢) اس کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دمشق سے ہمارے ایک عزیز نوجوان السید ابوالفرج الحصنی صاحب اردو اور دینی تعلیم کے حصول کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں۔چند دن یا شاید ایک دو ہفتے ہوئے کہ دمشق میں اُن کی والدہ ( جو احمدی نہیں تھیں ) وفات پاگئیں۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ (البقرة: ۱۵۷) اگر انسان کو صرف اپنے ماں اور باپ کے پیار کا سہارا ہوتا تو ان کی جدائی پر انسانوں پر ایک مصیبت نازل ہو جاتی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فضل فرما یا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہمیں یہ بتایا گیا کہ ہمارا پیدا کرنے والا رب ہم سے کتنا پیار کرتا ہے۔وہ ہم سے ہماری ماؤں سے بھی زیادہ اور ہمارے باپوں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے۔اس لئے ہماری یہ دعا ہے کہ ہمارے یہ عزیز