خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 337 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 337

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۳۷ خطبہ جمعہ ۲ نومبر ۱۹۷۳ء وہ بطون جو پہلوں پر (ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے مخفی تھے آج جب اُمت مسلمہ کو ان کی ضرورت پڑ گئی۔ظاہر ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ سے نئے معارف اور حقائق کا علم حاصل کرنے والے پیدا ہوں اور اس طرح نئے اعتراضات کارڈ کریں۔دوسرے اس مسلسل تبدیلی جسے ہم انقلابی ریوولیوشن (Revolution) نہیں۔انقلاب اور ریوولیوشن (Revolution) کو آپس میں گڈ مڈ نہیں کرنا چاہیے۔ہم انقلاب کو صرف ریوولیوشن (Revolution) کے معنوں میں استعمال نہیں کرتے۔بنیادی تبدیلی حالات میں جب پیدا ہوئی تو نئے مسائل پیدا ہو گئے۔مثلاً جب صنعت ابھی پوری طرح عروج کو نہیں پہنچی تھی۔اس میں پوری طرح وسعت پیدا نہیں ہوئی تھی۔اس میں مزدور اکٹھا نہیں ہوا تھا۔غریب مزدور بکھرا ہوا تھا۔لیکن جب صنعت نے ترقی کی۔کارخانے لگے تو مزدور اکٹھے ہو گئے۔پہلے ایسا نہیں تھا۔اب اکٹھے ہو گئے اور ایک نئی حالت پیدا ہوئی۔جب نئی چیز پیدا ہوئی تو نئے مسائل پیدا ہوئے۔جب نئے مسائل پیدا ہوئے تو ان کا حل ضروری ہو گیا اتنا ضروری کہ جب انسان لاچار ہوا تو وہ کبھی اشترا کی بنا کبھی دہر یہ بنا۔کبھی عیسائی بنا۔کبھی عیسائیت کو چھوڑ نے والا بنا۔کبھی غافلانہ اندھیروں میں رہتے ہوئے بھی خدا کی طرف جھک کر اس نے حل کے تلاش کی کوشش کی تو کبھی خدا سے دور ہو کر اسلام سے باہر اس نئے مسئلہ کے حل کی کوشش کی اور نا کام ہوا۔اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے مطہر بندوں میں سے کچھ کو زندگی کے نئے مسائل کے حل کے لئے علوم سکھائے مثلاً میں نے ہی بعض اشتراکیوں کو کہا کہ تم غریب سے پیار کرنے والے نہیں ہو کیونکہ اسلام اس حل سے جو تم پیش کرتے ہو کہیں زیادہ اچھا حل پیش کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو امت محمدیہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے بڑے عاشق ہیں کے طفیل ہم نے قرآنِ کریم کے نئے معارف حاصل کئے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو پایا اور جو نئے مسائل نوع انسانی کو در پیش تھے ان کا حل اتنا اچھا اتنا پیارا کہ دنیا سوائے اثبات میں سر ہلانے کے اور کچھ کر نہیں سکتی۔میں نے پہلے بھی بتایا کہ یورپ کے حالیہ دورہ میں میں نے چار جگہ پر پریس کانفرنس بلا کر ان کو بتایا کہ میں اسلام کی یہ تعلیم تمہارے سامنے پیش کرنے آیا ہوں اور کسی نے بھی ”نہ نہیں کی۔سب نے کہا کہ یہ تعلیم بہت اچھی ہے اور میں نے تحدی سے یہ کہا کہ اشتراکیت