خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 1 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 1

خطبات ناصر جلد پنجم خطبہ جمعہ ۵ /جنوری ۱۹۷۳ء انسان کے لئے اللہ تعالیٰ کا شکر گذار بندہ بننا ضروری ہے خطبه جمعه فرموده ۵ /جنوری ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دینی اور دنیوی کامیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بننا ضروری ہے۔شکر کے معنے صرف زبان سے ثنا کرنے یا شکریہ کے الفاظ ادا کرنے کے نہیں ہوتے نیز شکر کے صرف یہی معنے نہیں کہ انسان کا دل محسن حقیقی کے انعامات کی یاد سے معمور ہو جائے بلکہ انسان کو جو عملی قو تیں عطا کی گئی ہیں، اُن عملی قوتوں سے بھی شکر ادا کرنا لازمی ہے۔عملی قوتوں سی انسان کے احسان“ کے مقابلہ میں جو شکر ادا کیا جاتا ہے وہ تو احسان کا بدلہ ہوتا ہے لیکن ایک ایسی ہستی بھی ہے جس کے احسانات کا بدلہ چُکا یا نہیں جاسکتا اور وہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔پس جہاں تک اللہ تعالیٰ کی ذات کا تعلق ہے، شکر کے یہ معنے ہوں گے کہ اُس نے ہمیں جو کچھ عطا فر مایا ہے، اُس میں سے ہم اپنے اعمال سے اُس کے حضور ایثار کے رنگ میں یا ہم اپنے اعمال سے اس کے بندوں کی خدمت کی شکل میں یا عملاً اُن حقوق کی ادائیگی کی صورت میں جو حقوق کہ اُس نے ہم پر واجب قرار دیئے ہیں، شکر ادا کریں۔وہ تو دینے والا ہے، لینے والا نہیں ہے کیونکہ ہر چیز اُسی کی ہے لیکن انسان اُس کے حضور ( اپنی زبان کے محاورہ کے لحاظ سے )