خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 185
خطبات ناصر جلد پنجم ۱۸۵ خطبہ جمعہ ۱۸ رمئی ۱۹۷۳ء بجائے اس کے کہ ہم اپنے نفس پر یا اپنے اعمال پر یا اپنے افعال پر یا اپنے علم پر یا اپنے تجربہ پر یا اپنے جتھہ پر یا اپنی دلیری پر بھروسہ کریں، ہم نے اس کی محبت کو اور اس کے پیار کو پہلے سے زیادہ جذب کرنے کے لئے نیک اعمال بجالانے میں، خیر اور نیکی کے کام کرنے میں اور بھی زیادہ سرعت دکھانی ہے۔یہی وہ حقیقت ہے جس میں دیارِ نہاں میں نہاں ہو جانے کا راز مضمر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس معنی میں فرمایا ہے۔عدد جب بڑھ گیا شور و فغاں میں نہاں ہم ہو گئے یارِ نہاں میں رونامه الفضل ربوه ۱۹ / جون ۱۹۷۳ء صفحه ۱ تا ۵)