خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 153 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 153

خطبات ناصر جلد پنجم ۱۵۳ خطبہ جمعہ ۴ رمئی ۱۹۷۳ء تھے اور کبھی پاؤں کو تا ہم ہمیں اُن کے کسی کے پاؤں پڑنے سے کوئی دلچسپی نہیں۔ہمیں جس چیز سے دلچسپی ہے وہ اللہ تعالیٰ کا فعل ہے اور اس کے پیار کا جلوہ ہے جسے وہ اپنے مظلوم بندوں کے حق میں اُس وقت دکھاتا ہے جب ظلم کے حالات غیر معمولی شدت اختیار کر جائیں اُن دنوں میں جن کو تم پتہ نہیں کیوں ۵۳ ء کے حالات کہتے ہو اور اپنے دلوں کو خوش کرتے ہو ہم نے اپنے رب کے پیار کے وہ جلوے دیکھے ہیں کہ اب بھی جب تم یہ کہتے ہو کہ ۵۳ء کے حالات پیدا ہو جائیں گے تو ہمارا دل خوشی سے اُچھل پڑتا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پھر اللہ تعالیٰ کے پیار کے جلوے معمولی حالات سے بڑھ کر ظاہر ہوں گے۔پس ۵۳ ء کا نام لے کر اگر تم حکومت وقت کو بزدل سمجھتے ہوئے ان کو ڈرانے کی کوشش کرتے ہو تو کرتے رہو ہم تو اُن کو بزدل نہیں سمجھتے۔ہمیں یقین ہے کہ وہ تم سے ہرگز نہیں ڈریں گے لیکن بہر حال یہ حکومت کا کام ہے اُن کے متعلق کچھ کہنا میرا کام تو نہیں ہے لیکن جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے تم گیڈرا اپنی کھوہ سے باہر نکل آئے ہو اور سمجھتے ہو کہ تمہارے چیخنے چلانے سے جماعت احمدیہ کے افراد ڈر جائیں گے؟ نہیں! ہر گز نہیں ڈریں گے۔جیسا کہ میں پہلے بھی کئی موقعوں پر بتا چکا ہوں جماعت احمدیہ کی تعداد اس وقت ایک کروڑ کے قریب ہے پاکستان میں بھی بچے ، عورتیں اور مرد ملا کر اچھی خاصی تعداد ہے ( چالیس لاکھ کے قریب ہوگی ) ہمارے مخالفین جو ہمیں غیر مسلم اور کافر کہتے اور گالیاں دیتے ہیں الیکشن کے دنوں میں خود اُن کا اپنا اندازہ یہ تھا کہ ۲۱ لاکھ نو جوان سمجھ دار پورے جوش کے ساتھ رضا کارانہ طور پر بے لوث خدمت کرنے والا پیپلز پارٹی کی خدمت کرتا رہا اس واسطے پیپلز پارٹی جیت گئی۔میں سمجھتا ہوں یہ مبالغہ ہے ۲۱ لاکھ بالغ احمدی نہیں اور نوجوان تو اس سے بھی کم ہیں اور ان میں سے بھی وہ جنہیں رضا کارانہ طور پر کام کرنے کی فرصت ملی اور پیپلز پارٹی کے حق میں کام کرنے کا موقع ملا اور ان کی صحت نے بھی اجازت دی اور مخالفین کے کہنے کے مطابق انہوں نے دن رات ایک کر دیا ان کی تعداد اتنی زیادہ نہیں جتنی بتائی جاتی ہے۔پھر اُن میں کچھ بالغ بھی نہیں تھے اُن میں عورتیں بھی شامل نہیں تھیں اگر تھیں بھی تو اُن کی نسبت بہت کم تھی۔وہ تو بالغوں کا بھی اُن کے