خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 102 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 102

خطبات ناصر جلد پنجم ۱۰۲ خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۷۳ء کس سے ڈرے؟ یہاں بھی مخالفت وہاں بھی مخالفت مگر یہاں بھی ، وہاں بھی ہر جگہ احمدیت ترقی کر رہی ہے۔یورپ میں بھی اور امریکہ میں بھی جزائر میں بھی اور افریقہ میں بھی مشرقی افریقہ میں بھی اور مغربی افریقہ میں بھی جنوبی افریقہ میں بھی اور شمالی افریقہ میں بھی احمدیت پھیل رہی ہے۔چنانچہ بعض دوستوں کے عجیب و غریب حالات سامنے آتے رہتے ہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا عراق کے ایک بہت بڑے عالم اور مؤتمر عالم اسلامی کے رکن احمدی تھے لیکن بعض حالات کی وجہ سے ( قرآن کریم نے بھی بعض حالات میں اخفاء کی اجازت دی ہے ) ہمارے ساتھ اُن کا ملاپ نہیں تھا۔ایک دفعہ جب وہ اپنے ملک سے باہر مؤتمر عالم اسلامی کے اجلاس میں شریک ہونے کے لئے گئے تو انہوں نے مجھے بڑے پیار کا خط لکھا بالکل ایسے ہی جیسے یہاں سے مخلصین خط لکھتے ہیں حالانکہ وہ اتنی دور بیٹھے ہوئے تھے ان سے ہماری خط و کتابت بھی نہیں تھی لیکن پیار کے اظہار کے لئے معین الفاظ نہیں ہوا کرتے۔پیار تو الفاظ میں سے خود پھوٹ پھوٹ کر باہر نکل رہا ہوتا ہے۔چنانچہ جب اُن کا مجھے خط ملا تو میں نے اللہ تعالیٰ کی بڑی حمد کی۔اسی طرح پچھلے سال کی بات ہے ایک احمدی دوست ترکی گئے ان کو ایک ترک ملا کہنے لگا آپ کا جماعت احمدیہ سے تعلق ہے۔میری بوڑھی ماں احمدی ہے اور چونکہ وہ بہت بوڑھی ہو چکی ہے ہوٹل میں نہیں آسکتی۔آپ وہاں گھر پر چلیں تو اسے بڑی خوشی ہوگئی۔وہ بڑھیا پستہ نہیں کب سے احمدی ہے لیکن ہمیں اس کا پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ کس طرح احمدی ہوئی کن حالات میں احمدی ہوئی۔اُس تک احمدیت کا پیغام کیسے پہنچا ؟ میں سمجھتا ہوں اس قسم کے بوڑھے لوگ شاید درجنوں اور بھی ہوں میری خواہش ہے ہم کوشش بھی کریں گے اُن سے ملاپ ہو جائے۔اللہ تعالیٰ زندگی دے۔پتہ تو لگے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے احمدیت کے پیغام کو کن راہوں سے لوگوں تک لے گئے اور اس طرح ان کے دلوں میں ایک تبدیلی پیدا ہو گئی۔خلاصہ کلام یہ کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم اپنے مقام محمدیت میں منفرد ہیں۔آپ کے سوا کسی شخص کو یہ مقام حاصل نہیں ہے۔آپ خاتم النبیین ہیں اور روحانی رفعتوں کے لحاظ سے آپ آخری نبی ہیں۔آپ اُس وقت سے آخری نبی ہیں جس وقت ابھی آدم کو نبوت تو کیا انہیں