خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 79 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 79

خطبات ناصر جلد چہارم ۷۹ خطبه جمعه ۳ / مارچ ۱۹۷۲ء ان زرعی اصلاحات سے چھ کروڑ کے اس ملک میں چند ہزار آدمیوں کو ( یعنی وہ لاکھوں بھی نہیں ہوں گے بلکہ ہزاروں میں گنے جا سکتے ہیں ) تھوڑی سی تکلیف ہو گی۔انہیں اپنے بھائیوں اور پاکستان کی مضبوطی کی خاطر یہ تکلیف برداشت کرنی ہوگی۔وہ میری بات سنیں گے تو شاید غصے میں آجائیں اس واسطے اگر وہ چاہیں تو میں ان کو مخاطب ہی نہیں کرتا لیکن میں اپنے احمدی بھائیوں کو ضرور مخاطب کرنا چاہتا ہوں۔انہیں چاہیے کہ وہ بشاشت کے ساتھ حکومت کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ اگر آپ نے اس ملک کے شہری کی حیثیت سے باعزت زندگی گزارنی ہے تو اس ملک کو باعزت اور مضبوط بنانا پڑے گا اس کے لئے اگر تمہیں کوئی قربانی دینی پڑے تو تم ہنسی خوشی اور بشاشت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے وہ قربانی دو۔اسی میں اللہ تعالیٰ برکت کے سامان پیدا کرے گا۔اُس پر توکل تو کر کے دیکھو۔تم نے کب اللہ تعالیٰ پر توکل کیا اور اس نے تمہاری انگلی چھوڑ دی۔پس ہم نے قوی بھی بننا ہے اور امین بھی بننا ہے اور امین کے متعلق جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس کے یہی معنی نہیں کہ جو خیانت نہ کرے وہ امین ہے۔یعنی صرف پیسے میں خیانت مراد نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو بھی طاقت دی ہے اگر آپ اس کا صحیح استعمال نہیں کرتے تو آپ خائن ہیں۔امین نہیں ہیں۔آپ اپنی عقل اور فراست کے ساتھ اپنی تھوڑی سی زمین سے بہت زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ اپنی عقل اور فراست سے کام نہیں لیتے اور زمین سے پورا فائدہ نہیں اُٹھاتے تو آپ خائن ہیں۔آپ اپنے نفس کے غدار ہیں آپ اپنے نفس سے بھی خیانت کرنے والے ہیں اور اپنی قوم سے بھی خیانت کرنے والے ہیں اور اپنے لاکھوں کروڑوں بھائیوں سے بھی خیانت کرنے والے ہیں۔اس لئے جہاں تک زمین کا تعلق ہے تم ” تھوڑے“ اور بہتے" کا خیال نہ رکھو لیکن جہاں تک اللہ تعالیٰ سے دُعا کرنے کا سوال ہے تم بہت اور بہت اور بہت کا خیال رکھو۔تم اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرو اور اس پر توکل رکھو۔اپنی قوتوں کا صحیح اور بہتر اور بافراست اور پورا استعمال کرو۔اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی برکتوں سے نوازے گا۔تھوڑی زمین میں سے تمہیں بہت سامل جائے گا اور اس طرح قوم بھی ترقی کرے گی۔دو