خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 40 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 40

خطبات ناصر جلد چہارم ۴۰ خطبه جمعه ۴ فروری ۱۹۷۲ء اور ایک غیر مسلم کی محنت میں یہ فرق ہوتا ہے اور اس فرق کو ہمیں اپنے سامنے رکھنا چاہیے اور اسی کے مطابق ہمیں عمل کرنا چاہیے اور وہ یہ ہے کہ ایک غیر مسلم سب صلاحیتوں کی کمال نشوونما کی طرف متوجہ نہیں ہوتا لیکن ہمیں اپنی ساری قوتوں کو ( یعنی ہر چہار قسم میں سے ہر قسم میں جتنی قو تیں اور صلاحیتیں ملی ہیں ان میں سے ہر ایک کو ) نشو و نما کے کمال تک پہنچانے کے لئے جس محنت کی ضرورت ہے اس کی ہم انتہا کر دیں تو پھر اللہ تعالیٰ کا پیار ہمارے لئے انتہائی اعلیٰ شکل میں ظاہر ہوگا اور ہمیں دُنیا کی اور دین کی اور اس زندگی کی اور اس انگلی زندگی کی ساری ہی خوشیاں مل جائیں گی۔خدا کرے کہ جس طرح صحابہ کرام نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل اللہ تعالیٰ کے انتہائی انعاموں کو پا لیا تھا اسی طرح ہم عاجز بندے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے طفیل اللہ تعالیٰ کے انتہائی انعاموں کو حاصل کرنے والے بن جائیں۔آمین (روز نامه الفضل ربوہ ۷ مارچ ۱۹۷۲ ء صفحه ۲ تا ۴ )