خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 513 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 513

خطبات ناصر جلد چہارم ۵۱۳ خطبہ جمعہ ۱۰؍ نومبر ۱۹۷۲ء کافروں کے مقابلہ میں، دشمنان اسلام کے مقابلے میں ہمیں فتح تیری نصرت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی۔ہمیں یہ فتح ہماری کسی قوت کسی طاقت اور ہمارے ثبات قدم یا کسی اخلاص یا ایثار کے نتیجہ میں نہیں مل سکتی۔اس لئے اے خدا! تو خود ہماری مدد کو آ اور ہمارے اور اپنے دشمنوں کو ان کے منصوبوں میں نا کا م کر۔چنانچہ جب خدا کا بندہ یہ دعا بھی کرتا ہے تو پھر وہ شیطان کے ہر قسم کے وسوسوں سے محفوظ ہو جاتا ہے اور اس کا خاتمہ بالخیر ہو جاتا ہے۔جب سب کچھیل گیا تو پھر کس بات کا ڈر ہے۔جب انسان شیطان کو شکست دے دیتا ہے تو پھر اسے شیطان کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا جس شخص کا سر اُٹھتا ہی نہیں اور جس کا سر ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکا ہی رہتا ہے اس کی گردن تک شیطان کا وار کیسے پہنچ سکتا ہے وہ تو محفوظ ہو جاتا ہے۔ہماری جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے دعائیں کرنے والی اور اسی کی حفاظت میں ہے۔تا ہم کبھی کبھی یاد دہانی کرانی پڑتی ہے کیونکہ مخالف غیر بھی ہیں اور اپنے بھی ہیں۔جو ہمارے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔ایسے لوگوں کو بڑا غصہ آتا ہے کہ کیوں یہ جماعت خدا کے فضل سے اسلام کے عالمگیر غلبہ کے لئے ایک کامیاب جدو جہد اور ایک نہایت فاتحانہ قسم کا مجاہدہ کر رہی ہے۔پس ہمیں غصہ نہیں آنا چاہیے۔ہمارے مخالفین ہمیں جتنی چاہیں تکلیفیں دیں اور دُکھ پہنچا ئیں ہاتھ سے بھی اور زبان سے بھی افتراء پردازی سے بھی اور دجل سے بھی کام لیتے ہوئے جیسا کہ عیسائی لوگ کرتے ہیں۔ہمارے اموال کو تلف کر کے، انہیں لوٹ کر اور انہیں جلانے کی کوشش کر کے یا ہماری جانوں کو نقصان پہنچا کر جو مرضی آئے وہ کریں۔ہوگا وہی جو خدا چاہے گا اور خدا نے یہ چاہا ہے کہ احمدیت ہمیشہ غالب رہے گی اسی کے فضل اور اسی کی توفیق سے۔روزنامه الفضل ربوه ۶ / دسمبر ۱۹۷۲ ء صفحه ۲ تا ۶ )