خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 496
خطبات ناصر جلد چہارم ۴۹۶ خطبه جمعه ۳/ نومبر ۱۹۷۲ء بجٹ مشاورت سے کئی مہینے پہلے تیار ہونا چاہیے۔اور وہ ۳۱ دسمبر تک تیار ہوتا ہے اس لئے وعدہ کی تاریخ بدل دینی چاہیے میں سمجھتا ہوں کہ وکیل المال اوّل کی رائے درست ہے۔اس طرح کام میں سہولت پیدا ہو گی کام تو وہ پہلے بھی کرتے تھے اور اب بھی کریں گے لیکن ان کی سہولت کے پیش نظر بالفاظ دیگر اپنے احمدی بھائی اپنے دوسرے بھائیوں کی سہولت کے مدنظر اپنے وعدے ۳۱ دسمبر سے پہلے دفتر وکالت مال تحریک جدید میں بھجوا دیں تا کہ ان کے کام میں سہولت پیدا ہو جائے اور آسانی کے ساتھ وہ اپنے بجٹ وغیرہ تیار کرسکیں۔یہ کوئی مشکل بات نہیں آپ بعض لوگوں کو چھ مہینہ کا عرصہ کیوں دیتے ہیں۔آپ سوچیں گے آپ کو شرم آئے گی۔آپ غصہ کے خط لکھیں گے کہ پہلے تاریخ کیوں نہیں بدلوائی۔بہر حال ۳۱؍ دسمبر تک یہ وعدے دفتر وکالت مال میں پہنچ جانے چاہئیں۔میں اس سلسلہ میں دو جماعتوں کو اچھی مثال کے طور پر اپنے بھائیوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ایک اسلام آباد کی جماعت ہے۔سات لاکھ نوے ہزار کے ٹارگٹ کے مطابق ان کے حصہ میں جو رقم آئی تھی وہ انہوں نے ادا کر دی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزاء عطا فرمائے دوسری کراچی کی جماعت ہے انہوں نے بذریعہ تا ر ا طلاع دی ہے کہ سال رواں کے تحریک جدید کے وعدوں کی سو فیصدی وصولی کر لی ہے۔وہ کچھ رقم بھجوا چکے ہیں اور باقی ماندہ بھیجوار ہے ہیں ٹارگٹ کے لحاظ سے جو رقم ان کے حصہ میں آتی تھی وہ انہوں نے ادا کی ہے یا نہیں اس کا تو تار میں ذکر نہیں تاہم اس وقت جب کہ اکثر جماعتوں کی ادائیگی سو فیصد نہیں ہوئی انہوں نے چھ مہینے پہلے تحریک جدید کا وعدہ سو فیصد پورا کر دیا ہے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ تَعَالَى خَيْرًا ویسے تحریک جدید کا نیا سال یکم نومبر سے شروع ہوتا ہے یہ تو کچھ سہولتیں جماعت کے مختلف چندوں کی وصولی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جماعت کو دی گئی تھیں۔بہر حال ایسی جماعتیں چند ایک ہی ہیں جو وقت سے پہلے سو فیصد ادائیگی کر دیتی ہیں اس سلسلہ میں کراچی کی جماعت قابل ذکر ہے۔ان کی طرف سے سال رواں کا وعدہ ایک لاکھ سولہ ہزار کا تھا اب انہوں نے نیا وعدہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا بھیجوایا ہے۔اسی طرح لاہور کی جماعت ہے،