خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page v of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page v

||| بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ میں لفظ سید نا حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے فرمودہ خطبات جمعہ کی چوتھی جلد پیش خدمت ہے۔یہ جلد ۱۹۷۲ء کے فرمودہ ۴۳ خطبات جمعہ پر مشتمل ہے جن میں سے تین خطبات پہلی دفعہ اشاعت پذیر ہور ہے ہیں۔جن مقدس وجودوں کو خدائے قادر مقام خلافت پر فائز کرنے کے لئے منتخب فرماتا ہے انہیں اپنی غیر معمولی تائید و نصرت سے نوازتا ہے۔ان کی زبانِ مبارک سے حقائق و معارف اور دقائق و لطائف کے دریا بہا دیتا ہے۔اس جلد میں مندرجہ ذیل خطبات جماعتی نقطۂ نگاہ سے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔۳۱ مارچ ۱۹۷۲ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجلس صحت کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا۔”ربوہ کا ہر شہری روزانہ ورزش کیا کرے۔۔۔سب سے اچھی اور سب سے زیادہ آسانی کے ساتھ کی جانے والی ورزش تو سیر ہے۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سنت بھی ہے۔اس لئے ربوہ کے دوست روزانہ سیر کے لئے چاروں طرف نکل جایا کریں۔ایک ہفتہ کے اندراندر مجلس انتظامیہ یا جسے میں نے ”مجلس صحت ربوہ کا نام دیا ہے وہ بن جانی چاہیے اور اس کے اراکین کو