خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 29 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 29

خطبات ناصر جلد چہارم ۲۹ خطبہ جمعہ ۲۸ /جنوری ۱۹۷۲ء چاہئیں یعنی ایک تو تربیت کی کوشش جسے ہم مختصراً دوسرے الفاظ میں استعدادوں کی نشونما کہتے ہیں۔ہر وہ فرد واحد جو خدا اور اس کے رسول اور خدا کے رسول کے روحانی فرزند عظیم مہدی معہود کی طرف منسوب ہو رہا ہے اس کی تربیت کے لئے انتہائی کوشش ہونی چاہیے اور دوسرے جماعت بحیثیت جماعت ( بحیثیت جماعت کا مطلب ہے افراد کا مجموعہ ) اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی دینے کی جتنی طاقت رکھتی ہے اسے اس طاقت کے مطابق انتہائی قربانی دیتے رہنا چاہیے یہ طاقت بڑھتی رہے گی اور پہلے سے بڑی قربانی کا مطالبہ ہوتا رہے گالیکن آج ۲۸ /جنوری کو ہماری جتنی طاقت ہے اس کے مطابق ہمیں انتہائی قربانی دے دینی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فضل کرے اور کل ہماری طاقت آج سے کہیں بڑھ کر ہو اور خدا کرے کہ کل ہماری قربانیاں بھی اسی نسبت سے آج سے کہیں بڑھ کر ہوں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق دے۔روزنامه الفضل ربوه ۹ را پریل ۱۹۷۲ ء صفحه ۲، ۳)