خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 459 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 459

خطبات ناصر جلد چہارم ۴۵۹ خطبه جمعه ۱۳ /اکتوبر ۱۹۷۲ء فرمائی:۔روحانی انقلاب کا تسلسل آج بھی قائم ہے اور آئندہ بھی قائم رہے گا خطبه جمعه فرموده ۱۳ اکتوبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل سورۃ تلاوت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ والتينِ وَالزَّيْتُونِ - وَطُورِ سِينِينَ - وَ هُذَا الْبَلَدِ الْآمِينِ - لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ - ثُمَّ رَدَدْنَهُ أَسْفَلَ سَفِلِينَ - إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ - فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِينِ - اليْسَ اللهُ بِأَحْكَمِ الْحَكِمِينَ۔(التين : ۱ تا ۹ ) اور اس کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے مقابلہ میں ہمارا دامن تنگ ہو گیا ہے اور یہ مسجد بھی نمازیوں کے لئے اس حالت میں اب کافی نہیں رہی۔اس لئے منتظمین کو چاہیے کہ وہ آئندہ جمعہ سے شامیانوں کی ایک پوری قطار باہر صحن میں لگایا کریں پھر دو قطار میں اور اسی طرح جوں جوں اللہ تعالی زیادتی کرتا چلا جائے گا شامیانوں کی قطاریں بڑھتی چلی جائیں گی۔