خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 445
خطبات ناصر جلد چہارم ۴۴۵ خطبہ جمعہ ۶ را کتوبر ۱۹۷۲ء اللہ تعالیٰ نے ایمانی درخت کی نشو و نما کے بہت سے ذرائع رمضان المبارک میں اکٹھے کر دیئے ہیں خطبه جمعه فرموده ۶ را کتوبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورہ مجادلہ کی آخری آیت کا مندرجہ ذیل حصہ تلاوت فرما یا :۔أولَبِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيمَانَ وَأَيَّدَهُم بِرُوحِ مِنْهُ - (المجادلة: ٢٣) اور پھر فرمایا:۔آیہ کریمہ کے اس ٹکڑے میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ انسان کو سچی طہارت اور پاکیزگی اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتی جب تک کہ آسمانی مدد اس کے شامل حال نہ ہو۔ماہِ رمضان اپنی بھر پور برکات کے ساتھ آ رہا ہے اس لئے میں آج رمضان کی برکات کی طرف اپنے بھائیوں اور بہنوں کو توجہ دلاتا ہوں۔ہم اللہ تعالیٰ کے عاجز بندے ہیں اس نے اپنے فیوض کو جذب کرنے کے بہت سے سامان اس ماہ مبارک کے مختصر زمانہ میں اکٹھے کر دیئے ہیں۔ان فیوض و برکات میں سے بعض کی طرف میں اس وقت آپ کو توجہ دلاؤں گا۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے آیت کے اس حصہ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ آسمانی مدد یعنی اللہ تعالیٰ کے فیوض کے حصول کے بغیر طہارت اور پاکیزگی حاصل نہیں کی جاسکتی۔اس لئے آسمانی مدد یعنی