خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 370
خطبات ناصر جلد چہارم ۳۷۰ خطبه جمعه ۱۸ راگست ۱۹۷۲ء تقریریں سنیں۔میں نے بھی غلطی کی بیٹھ گیا آپ نے بھی غلطی کی بیٹھ گئے۔اسی طرح آرام سے سمجھانے سے یقیناً ان پر خاطر خواہ اثر ہوگا۔پس اجتماع کا اصل مقصد خدام کی تربیت اور اصلاح ہے۔پھر منتظمین کو یہ بھی مد نظر رکھنا چاہیے کہ تَعاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المآئدۃ:۳) کے اصول کی رو سے اور جہادا کبر کے لحاظ سے ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خدام کے ساتھ تعاون کریں اور انہیں آرام سے سمجھا ئیں اور انہیں نیکی اور تقویٰ اختیار کرنے کی احسن رنگ میں تلقین کریں۔تا کہ ہم انفرادی اور اجتماعی ہر دو رنگ میں اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے لگ جائیں۔ہم صراط مستقیم سے بھٹکی ہوئی دنیا کو اسلام کے نور سے منور کر دیں تا کہ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ کہ اسلام تمام ادیان باطلہ پر غالب آئے گا جلد تر پورا ہو۔خدا کرے ہماری زندگیوں میں پورا ہو۔پس خدام الاحمدیہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اجتماع میں شمولیت کی طرف خاص طور پر توجہ دیں۔زیادہ سے زیادہ تعداد میں اجتماع میں شامل ہونے کی کوشش کریں پھر اجتماع کو کامیاب بنانے کی طرف منتظمین بھی توجہ دیں۔اجتماع کے دنوں میں خدام اصلاح نفس اور علوم دینیہ کے حاصل کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔خدا کرے ہماری یہ کوششیں پوری طرح کامیاب ہو جائیں۔خدا تعالیٰ مجھے بھی اور آپ سب کو بھی اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۰ ستمبر ۱۹۷۲ء صفحه ۲ تا ۶ )