خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 357 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 357

خطبات ناصر جلد چہارم ۳۵۷ خطبه جمعه ۱۸ راگست ۱۹۷۲ء دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک سے فتنہ وفساد کو دور کر دے خطبه جمعه فرموده ۱۸ اگست ۱۹۷۲ء بمقام سعید ہاؤس۔کاکول۔ایبٹ آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اسلام نے نفس پر جائز سختی کا حکم بھی دیا ہے اور ناجائز سختیاں کرنے سے روکا بھی ہے۔جہاں کسی نفس کا حق نہیں بنتا اسے وہ نہیں ملنا چاہیے۔چنانچہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :۔وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ - اس ارشاد کی رو سے انسانی نفوس کے جو بھی حقوق قائم کئے گئے ہیں۔وہ حقوق ادا ہونے چاہئیں۔اسی طرح دین اللہ یسر کی رو سے احکامِ شریعت اسلامیہ کی ادائیگی میں بشاشت پیدا کرنے کے سارے طریق حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کر دیئے ہیں۔لیکن کسی وقت جہاد کے دوران میں انسان کو بارش میں بھی بعض دفعہ تو چوبیس گھنٹے اپنے فرائض کو ادا کرنا پڑتا ہے۔چنانچہ جب فرقان بٹالین قوم کی خدمت کے لئے محاذ پر پہنچی تو وہاں جو بٹالین تھی اس نے آخری لائن پر ہونے کے باوجود بنکر بنائے ہی نہیں تھے۔چنانچہ فرقان بٹالین نے ادھر بنگر یعنی مورچے بنانے شروع کئے اور ادھر بادلوں نے مینہ برسانا شروع کر دیا۔ہم نے مجاہدین کو لنڈے سے یو نیفارم خرید کر دی تھی کیونکہ حکومت ان کو یونیفارم نہیں دے رہی تھی۔جماعت