خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 257
خطبات ناصر جلد چہارم ۲۵۷ خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۷۲ء کر کے لوگوں کے لئے ایک نمونہ بننا پڑے گا ورنہ جو اعتراض ہوگا اس کا آپ جواب نہیں دے سکیں گے۔اب بھی نمونہ بننا چاہیے۔لیکن کل آپ کو زیادہ مشکل پڑ جائے گی۔اب اتنی مشکل نہیں پڑتی۔پھر ذمہ داری کے نہ نباہنے کے نتیجہ میں گناہ بھی ہے اور کفرانِ نعمت بھی ہے۔تاہم ابھی اتنی مشکل نہیں کیونکہ سوال کرنے والے اتنے نہیں اور اچھا نمونہ دکھانے والے بہت ہیں نو جوان نسل پر بڑی کثرت سے سوال کئے جائیں گے۔جتنی کثرت سے یہ سوال ہوں گے اتنی شدت سے انہیں اُن کے جواب دینے کے اہل بننا چاہیے۔اور قابل ہونا چاہیے۔بہر حال یہ چار گروہ ہو گئے۔پھر آگے دیکھیں گے کہ قرآن کریم نے کفر کی کتنی قسمیں بیان کی ہیں اور ہر ایک قسم کے متعلق کیا کیا دلائل پیش کئے ہیں۔اسی طرح نفاق کی کتنی قسمیں بیان کی ہیں اور ان کے متعلق کیا کیا دلائل پیش کئے ہیں۔اسلام کی اس مہم میں ہم غالب آئے تب ساری اُمت بہت صاف ستھری، نیک، پاک اور مطہر بنتی ہے ورنہ نہیں بنتی۔( ان کو ایسا بنانا ہمارا کام ہے) اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں نباہنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو بھی اور مجھے بھی صحت اور توفیق دے تا کہ اللہ تعالیٰ جو مضمون سکھاتا ہے، میں اس کو احسن طریق پر ضرورت کے مطابق تفصیل سے بیان کرسکوں۔روزنامه الفضل ربو ه ۲۸ / جولائی ۱۹۷۲ ء صفحه ۲ تا ۵)