خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 506 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 506

خطبات ناصر جلد سوم اور خطبہ جمعہ ۵ /نومبر ۱۹۷۱ء اور غفلتوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے جہنم کی آگ کے جھونکے میرے مقدر میں ہوں تو اے خدا! وہ یہیں مجھے مل جائیں وہاں جا کر نہ ملیں لیکن یہاں یہ تو نہیں ہوتا کہ کسی آدمی کو ساری عمر ہی بخار چڑھا رہے۔بعض امراض ایسے ہوتے ہیں مثلاً سہل ہے اس کا بخار بڑے لمبے عرصے تک رہتا ہے لیکن اتنا تیز نہیں ہوتا ۹۹ ، ۱۰۰ تک ہو جاتا ہے۔ایک حرارت سی رہتی ہے البتہ جو میعادی بخار ہے وہ عام طور پر ۵، ۱۰ دن تک رہتا ہے گیارھویں دن ٹوٹ جاتا ہے یا بعض دفعہ اکیس، بائیس دن تک چلتا ہے۔اس کے بعد پھر گویا وہ اس جہنم میں سے نکل گیا پھر جنت کی وہ ٹھنڈی ہوا اور جنت کی خوشبوئیں اور جنت کے آرام اور جنت کی لذتیں اور جنت کے سرور اُسے اُس دنیا میں بھی ملتے ہیں۔کوئی ایک آدھ جھونکا جہنم کا بھی مل جاتا ہے۔پس خدا کی راہ میں خرچ کرنا ایک ایسی تجارت ہے جس میں کوئی گھاٹا نہیں۔انسان کی اپنی کوئی غلطی ہوگی تو اللہ تعالیٰ مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے گا۔اللہ تعالیٰ ایسی نیکیوں کی توفیق دے دے گا کہ وہ گناہ جو ہیں وہ آپ ہی ڈھل جائیں۔جب انسان کی ساری کوششیں نا کام ہو جائیں تو پھر وہ مغفرت کے ساتھ ڈھانپا جائے گا یا پھر اُسے خدا تعالیٰ چھوٹی چھوٹی تکلیفیں دے گا تا کہ اس کو چوکس اور بیدار رکھے۔بعض دفعہ ابتلاء آجائیں گے یا قضا و قدر بعض دفعہ جھنجھوڑتی ہے یا انسان انسان کو جھنجھوڑتا ہے۔جھنجھوڑنے والا آدمی بعض دفعہ گناہ کر رہا ہوتا ہے اور مظلوم جو ہے وہ ثواب حاصل کر رہا ہوتا ہے۔یہ چیزیں تو ہیں لیکن اس میں شک نہیں کہ یہ تجارت ایسی ہے جس میں گھانا کوئی نہیں۔اگر ایک شخص کو اس دنیوی تجارت کے کسی حصہ میں پانچ روپے گھاٹا ہو اور دوسرے حصہ میں اسی روز پانچ ہزار روپے نفع ہو جائے اُس ایک دن میں تو اُسے گھاٹا پانے والا کوئی نہیں کہے گا حالانکہ ایک حصہ میں اُسے پانچ روپے گھا ٹا ہوا ہے اب یہ کہ پانچ دن بخار چڑھ گیا اور باقی سال اُس کا آرام سے اور سرور سے گزرا اور دعاؤں میں گزرا اور خدا تعالیٰ کے نشان دیکھنے میں گزارا، خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے میں گزارا تو اس کو کیا گھاٹار ہا اور جو اُخروی زندگی ہے اللہ تعالیٰ نے اس کی چھوٹی سے چھوٹی تکلیف سے بھی بچا لیا یہ اُس پر بڑی رحمت فرمائی ہے۔پس سر آ بھی خرچ کرنا چاہیے اور علانیہ بھی خرچ کرنا چاہیے۔میں نے بتایا ہے کہ جو