خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 493 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 493

خطبات ناصر جلد سوم ۴۹۳ خطبہ جمعہ ۲۹/اکتوبر ۱۹۷۱ء تحریک جدید کے اڑتیسویں،اٹھائیسویں اور ساتویں سال کا اعلان خطبه جمعه فرموده ۲۹/اکتوبر ۱۹۷۱ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا نام لے کر جو اپنی رحمتوں سے بے حد نواز نے والا ہے، میں تحریک جدید کے دفتر اول کے اڑتیسویں، دفتر دوم کے اٹھائیسویں اور دفتر سوم کے ساتویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔آج سے تین سال قبل جب تحریک جدید کا چندہ پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے تھا میں نے جماعت کو اس طرف متوجہ کیا تھا کہ جہاں تک میرا خیال ہے جماعت پاکستان اس سے زیادہ چندہ دے سکتی ہے اور اسے زیادہ دینا چاہیے اور میرے اندازہ کے مطابق یہ رقم سات لاکھ نوے ہزار روپے تک پہنچ جانی چاہیے تھی لیکن اُس سے اگلے سال (یعنی ۶۹ - ۱۹۶۸ء میں ) پانچ لاکھ پچاس ہزار سے بڑھ کر صرف چھ لاکھ تیس ہزار اور پھر ایک سال کے بعد چھ لاکھ پینسٹھ ہزار روپے تک پہنچی اور جو سال ابھی ہم ختم کر رہے ہیں اس میں چندہ گر کر پھر چھ لاکھ اڑتیس ہزار روپے پر آ گیا ہے۔اس کے متعلق ایک موٹی وجہ جو تحریک جدید نے مجھے بتائی ہے وہ یہ ہے کہ چالیس ایسے احمدی دوست تھے جن کا چندہ ایک ہزار روپے فی کس تھا اور اب گذشتہ سال میں ( جسے ہم ختم کر