خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 437
خطبات ناصر جلد سوم ۴۳۷ خطبہ جمعہ ۱۸؍ دسمبر ۱۹۷۰ء جلسہ سالانہ معجزات کا ایک حسین گلدستہ ہے جس میں قسم قسم اور رنگارنگ کے پھول اکٹھے ہوتے ہیں خطبه جمعه فرموده ۱۸ / دسمبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج میں جماعت کو دو خصوصی دعاؤں کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ایک تو یہ کہ قریباً دو سال ہوئے ہماری قوم ایک شدید بحران اور انتشار اور فتنہ وفساد میں مبتلا ہو گئی تھی۔نوجوانوں کے جذبات کو ابھار تو دیا گیا تھا لیکن ان کو قابو میں رکھنا مشکل ہو گیا تھا۔اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمارے اس ملک کی حفاظت کی اور ایک مارشل لاء نئے سرے سے لگ گیا اور امن ہو گیا مارشل لاء جنہوں نے لگایا ان کے عمل ہمارے شکریے اور ہماری دعاؤں کے مستحق ہیں۔ایک تو مارشل لاء لگنے کے باوجود صدر یحیی خان صاحب اور ان کی REGIME ( رجیم ) نے کسی پر کوئی سختی نہیں کی بلکہ پورے تحمل سے کام لیا۔امن قائم کرنا چاہیے تھا اور امن قائم کر دیا۔دوسرے انہوں نے اقتدار کو اپنے ہاتھ میں رکھنے پر اصرار نہیں کیا بلکہ شروع میں ہی وعدہ کیا کہ جس قدر جلد ممکن ہوگا میں انتخابات کروا دوں گا۔انہوں نے اپنے وعدہ کو پورا کیا اور اس مہینہ میں دو انتخاب ہو چکے ہیں ایک قومی اسمبلی کا اور ایک مختلف صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں کا۔اس انتشار کے زمانہ میں اور پھر انتخاب کے قریب کچھ وہ فریب خوردہ لوگ بھی تھے کہ جو