خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 428
خطبات ناصر جلد سوم ۴۲۸ خطبہ جمعہ ۱۱/ دسمبر ۱۹۷۰ء ودرو مسلمانوں کو پہلے سے یہ بتادیا تھا کہ کفار یہ سازش کریں گے لیکن ناکام ہوں گے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُولُونَ الدُّبُرَ ( القمر : ٤٦) الہی سلسلوں کے ساتھ ہمیشہ سے یہی ہوتا چلا آیا ہے یہاں تک کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا الہی سلسلہ جو پہلے تمام الہی سلسلوں سے مختلف بھی ہے اور وسیع بھی ہے اور بہت ارفع اور اعلیٰ بھی ہے کیونکہ انسانیت اپنے ارتقائی ادوار میں سے گزرتی ہوئی اپنی بلندیوں تک پہنچ چکی تھی۔اس سلسلہ میں خدا کی طرف بلانے والے صابی کہلانے لگے یعنی بے دین سمجھے جانے لگے اور یہ کفار مکہ جو بت پرست تھے اور یہودی جو تورات کے حامل تھے بزعم خویش دیندار بن گئے اور پھر یہ سارے نام نہاد و دیندار بے دینوں کو نعوذ باللہ ہلاک کرنے کے لئے اکٹھے ہو گئے یعنی یہ بھی انہوں نے ایک منصوبہ بنایا تھا کہ دین کے نام پر ا کٹھے ہو کر سب نے اسلام کے خلاف منصوبہ بنا لیا اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔الكُفْرُ مِلَةٌ وَاحِدَةٌ۔یہ سارے بے دین دین کے نام پر اکٹھے ہو گئے اور وہ جو خدا کے عاجز بندے تھے ان کو بے دین قرار دے کر انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی۔خدا تعالیٰ نے فرمایا۔ٹھیک ہے تم کوشش کرو یعنی اللہ تعالیٰ نے انہیں اس بات سے نہیں روکا کہ وہ اکٹھے نہ ہوں بلکہ انہیں اکٹھا ہونے دیا اور مہلت بھی دی کہ تم اکٹھے ہوکر سوچو اور منصوبہ بناؤ اور پھر حملہ کرو اور مدینے کو گھیرے میں لے لو مگر وہ خدائے قادر و توانا جس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔وہ آسمانوں اور زمین کے ہر پہلو سے یہ نظارہ دیکھ رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ جب میری گرفت آگئی تو تم اس سے کیسے بچ کر جاؤ گے؟ چنانچہ کفار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف منصوبہ بنایا اور آپ کی مخالفت میں وہ سب اکٹھے ہو گئے۔یہود بھی ان کے ساتھ مل گئے۔باہر کے بہت سے قبائل بھی ساتھ مل گئے۔سر درانِ مکہ جو اپنے آپ کو سارے عرب کا سردار سمجھتے تھے وہ اب مسلمانوں کے خلاف اس متحدہ کمان کے سردار بن گئے اور انہوں نے مدینے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔مسلمانوں کی بظاہر بڑی نازک حالت ہے (اگر تمثیلی زبان میں یہ الفاظ بول دیئے جائیں تو میں کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں پر مسکرا رہا تھا کہ میرے بندوں کو تم ہلاک کرو گے؟ میں نے تمہیں نام نہاد دین پر جمع ہونے کی اجازت تو دے دی ہے لیکن وہ جو میرے حقیقی بندے ہیں اور جنہیں