خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 369 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 369

خطبات ناصر جلد سوم ۳۶۹ خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۰ء بعثت مسیح موعود کا مقصد حقیقی تو حید اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کا قیام ہے خطبه جمعه فرموده ۹ /اکتوبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔”اے ارحم الراحمین! ایک تیرا بندہ عاجز اور ناکارہ پر خطا اور نالائق غلام احمد جو تیری زمین ملک ہند میں ہے اس کی یہ عرض ہے کہ اے ارحم الراحمین! تو مجھ سے راضی ہو اور میری خطیئات اور گناہوں کو بخش کہ تو غفور و رحیم ہے اور مجھ سے وہ کام کرا جس سے تو بہت ہی راضی ہو جائے۔مجھ میں اور میرے نفس میں مشرق اور مغرب کی ڈوری ڈال اور میری زندگی اور میری موت اور میری ہر ایک قوت اور جو مجھے حاصل ہے اپنی ہی راہ میں کر اور اپنی ہی محبت میں مجھے زندہ رکھ اور اپنی ہی محبت میں مجھے مار اور اپنے ہی کامل محبین میں مجھے اُٹھا۔اے ارحم الراحمین! جس کام کی اشاعت کے لئے تو نے مجھے مامور کیا ہے اور جس خدمت کے لئے تو نے میرے دل میں جوش ڈالا ہے اس کو اپنے ہی فضل سے انجام تک۔۔۔۔عاجز کے ہاتھ سے حجت اسلام مخالفین پر اور ان سب۔۔۔۔۔اسلام کی خوبیوں سے بے خبر ہیں پوری کر اور اس عاجز اور۔۔۔۔اور مخلصوں اور ہم مشربوں کو مغفرت اور مہربانی کے۔۔۔حمایت