خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 261 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 261

خطبات ناصر جلد سوم ۲۶۱ خطبہ جمعہ ۷ راگست ۱۹۷۰ء ایمان کی پختگی کے بغیر ہم اپنی ذمہ داری کو نباہ نہیں سکتے خطبہ جمعہ فرموده ۷ راگست ۱۹۷۰ء بمقام سعید ہاؤس۔ایبٹ آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔صحت کے ساتھ بیماری بھی لگی ہوئی ہے اور بعض بیماریاں تو ایسی ہیں کہ ایک دفعہ حملہ کریں تو پھر ان کا عمر کا ساتھ ہو جاتا ہے اسی قسم کی بیماریوں میں سے پیچش ہے خصوصاً وہ قسم جسے ایم بی بک ڈیسٹری“ کہتے ہیں بڑی دیر سے مجھے بھی تکلیف ہے۔کبھی یہ بیماری سوئی رہتی ہے اور کبھی بیدار ہوکر تنگ کرتی ہے۔ربوہ میں ہی پیچش کا بڑا اسخت حملہ ہوالیکن وہاں ایک دوروز چلنے سے قبل حملہ ہوا تھا۔میں نے اس کی دوائی اس لئے استعمال نہیں کی کہ دوائی پیچیش کو تو خدا تعالیٰ کے فضل سے فائدہ پہنچاتی ہے لیکن کمزوری بہت کر دیتی ہے اور وہاں اس قسم کے کام تھے اور اس نوعیت کے کام تھے کہ جنہیں ختم کرنا ضروری تھا اس لئے میں نے خیال کیا کہ کام کئے جائیں اور پیچش کو کھیلنے دیا جائے یہاں آکر دوائی کا استعمال کیا ہے اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے کچھ افاقہ ہے لیکن کمزوری اتنی ہو گئی ہے کہ آج صبح تو خیال تھا کہ میں شاید جمعہ میں شامل نہ ہوسکوں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے شامل ہو گیا ہوں اور کوشش کروں گا کہ بالکل مختصر بیان میں آپ کی توجہ ایک نہایت اہم بات کی طرف مبذول کر دوں اور یہ ایک بنیادی بات ہے یعنی ایمان پر پختگی سے قائم ہونا۔