خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 238 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 238

خطبات ناصر جلد سوم ۲۳۸ خطبہ جمعہ ۱۷ / جولائی ۱۹۷۰ء نہیں ہو سکتی۔لیکن مجھے یقین ہے کہ ایسا نہیں ہو گا لیکن اس یقین کے باوجود چونکہ مجھے ذکر یعنی یاد دہانی کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے اس لئے میں آپ کو یاد دہانی کراتا رہوں گا جب تک میرے اس ابتدائی منصوبہ کے لئے جتنے آدمی چاہئیں وہ مجھے مل جائیں۔جتنا مال چاہیے وہ مجھے مل جائے۔مجھے اپنی ذات کے لئے تو ایک دھیلہ بھی نہیں چاہیے نہ کسی اور کے لئے چاہیے۔اللہ تعالیٰ کے دین کو فروغ دینے کے لئے ضرورت ہے اس سکیم کے ماتحت تو ساری رقم افریقہ پر یا افریقہ کے لئے خرچ ہو گی۔پس دوست وقف کی طرف توجہ دیں۔تین تحریکیں میں اس وقت کرنا چاہتا ہوں ایک یہ کہ ڈاکٹر واقف زندگی بن کر آگے آئیں دوسرے یہ کہ اچھے ٹیچر ز واقف زندگی بن کر آگے آئیں تیسرے یہ کہ جو ہمارا مستقل نظام وقف ہے اور واقفین بچے جامعہ احمدیہ میں پڑھتے ہیں اس میں بھی اب دس یا پندرہ یا بیس سے ہمارا کام نہیں چلے گا کیونکہ ضرورت اسلام کے غلبہ کی مہم کو اس سے بہت زیادہ کی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ کم از کم ۵۰ میٹرک پاس طلبہ اس سال جامعہ احمدیہ میں داخل ہونے چاہئیں اور ۱۰۰ اگلے سال، پھر شاید ہم اپنی ضرورت کو پورا کر سکیں اب تو میں نے سوچا ہے کہ یہ جو پچاس ہوں گے یا جوسو اگلے سال داخل ہوں گے سات سال کے بعد ان کا نتیجہ نکلے گا اور یہ مبلغ بنیں گے میں نے یہ سوچا ہے کہ یہ جو درمیانی عرصہ ہے اس کے لئے پھر ریٹائر ڈ احمدی بہت سارے ایسے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا اچھا خاصا مطالعہ کیا ہوا ہے اور انگریزی بھی جانتے ہیں انہیں باہر بھجوادیں گے کہ جا کر مبلغ کے طور پر کام کرو اور پھر آٹھ دس سال کے بعد پیچھے سے زیادہ تعداد میں ہمارے نوجوان مبلغین آنے شروع ہو جائیں گے۔اسی سلسلہ میں دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بعض لوگ ( میں ان کی نیت پر حملہ نہیں کرتا لیکن ایسا کرتے ہیں اور بڑی شرم آتی ہے کہ ایسے لوگ خدا کو کیا منہ دکھا ئیں گے اور ہم بھی اگر ہم نے ان کی بات مان لی تو خدا کو کیا جواب دیں گے۔بڑے آرام سے آکر کہہ دیتے ہیں کہ میرا بچہ نہایت نخذ ، پڑھائی کی طرف توجہ نہیں دیتا آوارگی اس کے اندر ہے میٹرک میں اس نے لوئر ٹھر ڈ ڈویژن کے نمبر لئے ہیں اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ آپ اسے جامعہ احمدیہ میں داخل کر