خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 154
خطبات ناصر جلد سوم ۱۵۴ ا خطبہ جمعہ ۱۹ / جون ۱۹۷۰ء انچارج ان کے پاس گئے اور ان سے پیار کی باتیں کر کے سمجھایا اور معاملہ کو رفع دفع کیا اس مبلغ کو میں نے کہا کہ جماعت احمدیہ نے تمہیں یہاں فرعون بنا کر نہیں بھجوایا ایک خادم بنا کر بھجوایا ہے اگر تم خدمت نہیں کر سکتے تو واپس چلے جاؤ لیکن یہ استثناء ہیں گو تکلیف دہ استثناء ہیں اور فکر پیدا کرنے والے استثناء ہیں چنانچہ میں نے دعا کی اور میں نے بہت استغفار کیا کیونکہ آخری ذمہ داری بہر حال خلیفہ وقت پر آتی ہے کہ اس قسم کے مبلغوں کو میں نے وہاں بھجوایا جو خود تربیت کے محتاج تھے پھر دعاؤں کے بعد اور بہت استغفار کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ ہمیں اپنا نظام بدلنا چاہیے اس وقت جامعہ احمدیہ سے جو نوجوان شاہد فارغ ہوتے ہیں سارے کے سارے تربیت یافتہ نہیں ہوتے۔ایک تو جامعہ احمدیہ کو سدھارنے کی طرف توجہ کرنی چاہیے ان میں سے بعض وقف کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں اور اس وجہ سے ان کو اخراج از جماعت بھی کرنا پڑتا ہے بعض ایسے بھی ہیں جو باہر کام کرتے رہے اور ان کو جماعت سے خارج کرنا پڑا کیونکہ ان کی کوئی تربیت نہیں تھی اخراج کے بعد جن کے اندر نیکی اور سعادت ہوتی ہے وہ تو بہ کی طرف مائل ہوتے ہیں اور استغفار کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں بہتوں کو اللہ تعالیٰ معاف کر دیتا ہے بعض ایسے بھی ہیں جو ٹوٹ جاتے ہیں لیکن یا درکھو کہ خدا تعالیٰ کو ایک انسان کیا سارے انسان بھی اس سے پھر جائیں تو کیا پرواہ ہے وہ سب انسانوں کو ہلاک کر کے ان کی جگہ ایک مخلص اور جاں نثار جماعت پیدا کرتا ہے۔قرآنِ عظیم یہی اعلان کرتا ہے کہ لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْقُوَّةُ وَالْعِزَّةُ کوئی چیز اس کے لئے غیر ممکن نہیں اور عملاً بھی دنیا میں یہ نظارے اللہ تعالیٰ کے قہر کے انسانوں نے دیکھے ہیں پس جامعہ احمدیہ میں کتابی تدریس کے علاوہ محبت الہی کی طرف بہت توجہ دینی چاہیے۔جن کو میں نے مقام نعیم پر اپنے مشاہدہ کے لحاظ سے پایا یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اپنے نفس کو کلیتاً اپنے رب کے لئے قربان کر دیا تھا اور وہ اپنی عاجزی کا ہر وقت اقرار کرتے رہتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ہر عزت اور ہر طاقت اور ہر اثر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتا ہے جس طرح سپین کے ہمارے ایک بادشاہ نے اپنے محل میں رہائش اختیار کرنے سے پہلے ہزاروں جگہ یہ لکھوایا اور زیادہ تو اس کے دماغ میں یہی فقرہ آیا وہی لکھا ہوا ہے لا غَالِبَ إِلَّا اللہ کہ اللہ تعالیٰ کے سوا