خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 141 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 141

خطبات ناصر جلد سوم ۱۴۱ خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء مجھے پتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک پیاری جماعت کی انگلی میرے ہاتھ میں دی ہے میں اس سے یہ کہوں گا اور وہ یہ کام کریں گے اللہ تعالیٰ جتنی مجھے توفیق دے گا میں بھی اس میں حصہ لوں گا لیکن میں آپ کی بات کر رہا ہوں۔پاکستان کے لئے میں نے اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق ایک سکیم بنائی ہے لیکن اس سے پہلے میں اس کی تمہید بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ پاکستان میں فارن ایکسچینج کی تنگی رہتی ہے اور ہمیں باہر بھیجنے کے لئے روپیہ نہیں ملتا۔ہم قانون کی پابندی کرنے والے ہیں۔کو پن ہیگن کی مسجد کے لئے ہماری بہنوں نے جو چندہ دیا تھا وہ رقم ابھی تک یہاں پڑی ہے اس کا فارن ایکسچینچ نہیں ملا پس با وجود اس کے کہ ہمیں اس وقت باہر روپیہ بھجوانے کی اجازت نہیں ملے گی پھر بھی میں اپیل کروں گا اور آپ قربانی دیں گے انشاء اللہ اور یہ اس لئے کہ وہ خدا جو ہمیں قربانیاں پیش کرنے کے لئے کہتا ہے وہ ہمیں قربانیاں پیش کرنے کی توفیق بھی عطا فرماتا ہے جس خدا نے میرے دل میں بڑی شدت کے ساتھ یہ ڈالا ہے اور فرمایا ہے کہ تو میرے لئے میری عظمت کے قیام کے لئے ، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار دلوں میں قائم کرنے کے لئے اس جماعت سے قربانیاں مانگ وہ دے گی۔ہمیں یہاں قربانیاں دینی پڑیں گی وہ خدا یسے سامان پیدا کر دے گا روپیہ باہر بجھوانے کے لئے انشاء اللہ سہولتیں پیدا ہو جائیں گی۔یہی حکومت جو آج فارن ایکسچینج نہیں دے رہی کل کو دینے لگ جائے گی حالات بدل جاتے ہیں ایک رات میں بدل جاتے ہیں لیکن جس صبح میں یہ دیکھوں کہ حالات بدل گئے اور آج میں رقم باہر بھیج سکتا ہوں وہ صبح ایسی نہیں ہونی چاہیے کہ میرے پاس رقم موجود نہ ہو یہ نہیں کہ میں اعلان کروں اور رقموں کی وصولی کا انتظار کروں ) میرے پاس خزانے میں رقم موجود ہونی چاہیے اور جس صبح کو میں یہ پاؤں کہ آج سورج ایسے حالات میں طلوع ہوا ہے کہ ہمارے لئے روپیہ باہر بھجوانے کی سہولت ہے تو قبل اس کے دفاتر بند ہوں روپیہ باہر چلا جائے جیسا کہ میں نے وہاں انگلستان میں کیا کیونکہ اس وقت چلنے کا نہیں دوڑنے کا وقت آگیا ہے پھر یہ کہ ہم نے بہت سے کام یہاں کرنے ہیں مثلاً افریقہ کے لئے کتابیں شائع کرنا ہے کتابوں کے سلسلہ میں تو بعض ایسی چیزیں ہیں کہ ان کا میں آپ کے سامنے