خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 109 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 109

خطبات ناصر جلد سوم ۱۰۹ خطبہ جمعہ ۱۵ رمئی ۱۹۷۰ء اگر مظلوم افریقن اپنا فرض ادا کر دیں اور ہم اپنا فرض ادا کرنے سے قاصر رہیں تو دنیا کے رہبر وہ ہوں گے خطبه جمعه فرموده ۱۵ رمئی ۱۹۷۰ بمقام مسجد مبارک۔ہیگ (خطبہ جمعہ جو پونے دو بجے شروع ہوا حضور نے انگریزی اور اردو میں ارشاد فر ما یا اس کا ملخص درج ذیل ہے۔) ایک مہینے سے زائد لمبے سفر کے بعد میں بہت تھک چکا ہوں۔اس لئے لمبا خطبہ نہیں دوں گا۔البتہ ایک اہم معاملے کی طرف توجہ دلاؤں گا۔میں مغربی افریقہ کے چھ ممالک یعنی نائیجیریا، گھانا ، آئیوری کوسٹ، لائبیریا، گیمبیا اور سیرالیون میں گیا۔آئیوری کوسٹ میں فرانسیسی بولی اور سمجھی جاتی ہے۔لائبیریا میں امریکن قسم کی انگریزی بولی جاتی ہے۔ہر ملک کے حالات مختلف ہیں۔خصائل الگ الگ ہیں، ان کے طور طریقے مختلف ہیں، انگریزی زبان کے لہجے مختلف ہیں لیکن ان سب میں ایک بات مشترک ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ سب انسان ہیں۔اس لئے میں نے ان سب کو مساوات کا پیغام دیا۔یہ وہی پیغام ہے جو قرآن کریم میں اللہ تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا۔یعنی جب فرمایا کہ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ پس اسلام یہ بنیادی اصول سکھاتا ہے کہ جب سید الانبیاء، نبیوں کے سردار صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان میں شامل تھے۔جب آپ سے جونیئر انبیاء ابراہیم ، موسیٰ ،