خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 873
خطبات ناصر جلد دوم ۸۷۳ خطبہ جمعہ ۱۲ ستمبر ۱۹۶۹ء نے یہ کہہ کر ہم پر کیا ہے کہ جس طرح یہ لوگ مجھے دھوکا نہیں دے سکتے اسی طرح تمہیں بھی دھوکا نہیں دے سکتے۔اللہ تعالیٰ کی توفیق کے نتیجہ ہی میں سب کچھ ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا کرے کہ ہم صحیح معنوں میں اس کے بندے بن جائیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضل سے اس گروہ میں شامل کر دے جس گروہ پر کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں بارش کے قطروں سے بھی زیادہ کثرت کے ساتھ نازل ہوتی رہتی ہیں۔خدا تعالیٰ ہمیں اپنے نیک بندوں میں شامل کرے، ہماری کمزوریوں کو ڈھانپ لے۔ہماری خطاؤں کو معاف کر دے۔ہمارے گناہوں کو بخش دے ہمیں اپنی مغفرت کی چادر میں لپیٹ لے۔اس رحمتوں کا ہر جلوہ ہمارے لئے ظاہر ہوتا کہ ہم اس مقصد کے حصول میں کامیاب ہو جائیں یعنی جس مقصد کے حصول کے لئے اس نے ہمیں پیدا کیا ہے۔یعنی غلبہ اسلام اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عظمت کو تمام بنی نوع انسان کے دل میں قائم کرنا۔اللہ تعالیٰ کا سچا عشق اور اس سے حقیقی محبت پر انسان کے دل اور دماغ اور اعلیٰ روح اور اس کے تمام جوارح حتی کہ جسم کے ذرہ ذرہ میں پیدا کرنا تا کہ ایک عاشق صادق کی حیثیت سے ہر شخص اپنے محبوب کی محبت کے سمندر میں غوطہ زن ہو جائے یہاں تک کہ اسی سمندر کا ایک قطرہ بن جائے۔اللہ تعالیٰ ہم پر رحم فرمائے ہمیں سمجھ عطا کرے اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے نباہنے کی توفیق بخشے۔آمین روزنامه الفضل ربوه یکم اکتوبر ۱۹۶۹ء صفحه ۳ تا ۱۰)